افراسیاب

وکیپیڈیا سے

توران کا افسانوی بادشاہ جو فریدون ککے بیٹے تورکی نسل سے تھا۔ اُس نے منوچہر کے بیٹے نوذر کے عہد میں ایران پرحملہ کیا اوراُسے شکست دے کر ایران کے تخت پر قبضہ کر لیا۔ رستم کے باپ زال نے ایرانی سرداروں کو یکجا کیا اور اُن کی امداد سے افراسیاب کو شکست دی۔ افراسیاب نے توران میں پناہ لی۔ اور مدتوں کیانی خاندان کے فرمانرواؤں سے جنگ کرتا رہا۔ مگررستم نے اسے بار بار شکست دی اوراُس کے ملک پر قبضہ کرلیا۔ افراسیاب نے بھاگ کر کوہ مکران کے ایک غار میں پناہ لی مگر خاندان فریدوں کے ایک فر ہم نے اُسے گرفتار کرکے کیخسرو کے حوالے کردیا جس نے اسے قتل کروا دیا۔