البرج
وکیپیڈیا سے
البرج متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی ایک مجوزہ بلند عمارت ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت کے مقابلے کے لئے اسی شہر کی زیر تعمیر برج دبئی کا مقابلہ کرے گی۔ اسے عمارت کو دبئی واٹر فرنٹ کے وسط میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو جزائر نخیل تیار کرنے والا ادارہ النخیل تعمیر کررہا ہے۔
برج دبئی کی طرح اس عمارت کے بارے میں بھی یہی کہا جارہا ہے کہ یہ کم از کم 700 میٹر بلند ہوگی لیکن اصل بلندی صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ اس طرح کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ یہ ایک کلومیٹر سے بلند ہوگی۔
پہلے اس عمارت کو "دی پنیکل" کے نام سے النخیل جمیرہ میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم بعد ازاں اس فیصلے کو تبدیل کرکے تعمیراتی منصوبے کو دبئی واٹر فرنٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
البرج میں 200 سے زائد منزلیں ہوں گی۔
[ترمیم] متعلقہ مضامین
[ترمیم] بیرونی روابط
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔