انگور
وکیپیڈیا سے
انگور ایک پودے اور اسکے پھل کا نام ہے۔ یہ پودا بیل کی صورت میں اگتا ہے اور اسکا پھل گچھوں میں اگتا ہے۔ ایک گھچے میں 6 سے لے کر 300 انگور کے دانے اگ سکتے ہیں۔ انھیں اس حالت میں بھی کھایا جاسکتا ہے یا پھر اس سے جام، جوس، جیلی، شراب اور انگور کے بیجوں کا تیل بھی بنایا جا سکتا ہے۔ انگور جب سوکھ جاتے ہیں تو ان سے کشمش بھی بنائی جاتی ہے۔