ایف-35 لائیٹننگ

وکیپیڈیا سے

ایف-35 لائیٹننگ
عمومی معلومات
قسم سٹیلتھ لڑاکا جہاز
بنانے والی کمپنی لاکہیڈ مارٹن
استعمال کرنے والے ممالک ابھی بن رہے ہیں
حالت ابھی بن رہے ہیں
قیمت 60 ملین $

ایف-35 لائٹننگ (F-35 Lightning) دفاعی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 21 ویں صدی کے اس جدید ترین لڑاکا طیارے پر تحقیق اور تیاری کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 272 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔

فہرست

[ترمیم] تیاری

ایف 35، جسے عرفِ عام میں "جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر (Joint Strike Fighter)" بھی کہا جاتا ہے، کے منصوبے میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، ترکی، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک اور ناروے شریک ہیں۔

ایف 35 کا امتیازی نشان
ایف 35 کا امتیازی نشان


تازہ ترین تخمینے کے مطابق فضائیہ کے لیے تیار کیے جانے والے طیارے کی قیمت 45 ملین جبکہ بحریہ کے لیے بنائے جانے والے طیارے کی قیمت 60 ملین امریکی ڈالر ہو گی۔ اس طیارے کے ٹھیکے کے لیے دو بڑی امریکی طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان پانچ سال تک سخت کشمکش جاری رہی لیکن بالآخر پینٹاگون نے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ پروٹوٹائپ ایکس۔35 کو امریکی فضائیہ، بحریہ اور میرین کور کے لیے منتخب کر لیا جسے اب ایف۔ 35 کہا جاتا ہے۔

[ترمیم] خصوصیات

اس طیارے کی خاص بات اس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کی عمودی پرواز اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے۔ یہ امریکی فضائیہ میں ایف 16 اور اے-10 تھنڈربولٹ جبکہ امریکی بحریہ اور میرین کور میں ایف-18 اور ہیریئر جمپ لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ اس طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں اور یہ نہ صرف دورِ حاضر بلکہ مستقبل میں تیار کیے جانے والے مہلک روایتی ہتھیار، کروز میزائل اور گائیڈڈ بم بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

[ترمیم] عام معلومات

ایف 35 لڑاکا طیارہ، زیر نظر پنکھا اسے عمودی پرواز اور لینڈنگ میں مدد دیتا ہے
ایف 35 لڑاکا طیارہ، زیر نظر پنکھا اسے عمودی پرواز اور لینڈنگ میں مدد دیتا ہے

[ترمیم] پیمائش

  • عملہ : 1
  • لمبائی : 15.37 میٹر / 50.6 فٹ
  • پر کی لمبائی : 10.65 میٹر / 35 فٹ
  • اونچائی : 5.28 میٹر / 17.4 فٹ
  • وزن : 12 ٹن

[ترمیم] کارکردگی

  • رفتار : ماک 1.8
  • حد : 2222 کلومیٹر
  • ثقلی وزن : ؟
  • اڑان کی بلندی کی حد : ؟

[ترمیم] بیرونی روابط