امبریا

وکیپیڈیا سے

امبریا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام پیروجیہ (Perugia)
صدر علاقہ ماریا ریتا لورینزیتی (Maria Rita Lorenzetti)
صوبوں کی تعداد 2
کمونے کی تعداد 92
رقبہ 8,456 مربع کلومیٹر (سولہواں ۔ 2.8 فیصد)
آبادی 867,878 (سترہواں ۔ 1.5 فیصد)
علامت


امبریا (انگریزی، اطالوی: Umbria) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، جو مرکزی اٹلی میں واقع ہے۔ علاقائي صدر مقام پیروجیہ ہے اور علاقہ کی کل آبادی لگ بھگ نو لاکھ ہے۔ علاقہ کے مغرب میں اٹلی کا علاقہ تسکانہ، مشرق میں مارچے اور جنوب میں لازیو واقع ہے۔



علاقہ کو دو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جنکی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 پیروجیہ (Perugia) 606,413 (2001ء) 6,334 59
2 تیرنی (Terni) 184,325 (2006ء) 2,122 33

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)



علاقہ کی زرعی پیداوار میں زیتون، انگور، گندم اور تمباکو شامل ہے۔ صنعتوں میں صوبہ تیرنی کی سٹیل فیکٹریاں، پیروجیہ کی کھانے پینے کا سامان بنانے والی فیکٹریاں اور زیتون کا تیل اور شراب بنانے والے کارخانے قابل ذکر ہیں۔


اطالوی قومی ادراہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 53,470 غیرملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 6.2 فیصد ہے۔


علاقہ کے آباد ترین شہر جنکی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 پیروجیہ (Perugia) 161,390 صوبہ
2 تیرنی (Terni) 109,569 صوبہ
3 فولینیو (Foligno) 54,381 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

وینیتو کے صوبے
وینیتو کے صوبے


[ترمیم] مزید پڑھیں

[ترمیم] بیرونی روابط