اڈیپس

وکیپیڈیا سے

OEDIPUS


یونانی دیو مالا کا ایک المیہ کردار ۔ لئیس شاہ تھیبس کا بیٹا ۔ جو اپیکاسٹا کے بطن سے پیدا ہوا۔ بعد کے مصنفین نے اپیکاسٹا کو جاکاسٹا سے تعبیر کیا ہے۔ لئیس کو ڈلفی کی پش گوئی سے معلوم ہوچکا تھا کہ کہ اُس کا بیٹا اسے مار ڈالے گا۔ لہٰذا جب اڈییپس پیدا ہوا تو اس کے پاؤں میں زنجیر ڈال کر کوہ کیتھرن کی چوٹی پر چھوڑ آیا۔ اڈیپس کو دیوتاؤں نے بچا لیا اور کورنتھ کے بے اولاد بادشاہ پولی بس نے اُسے گود لے لیا۔ اتفاقاً کسی مقام پپر لیئس سے اُس کی مڈبھیڑ ہوگئی اور معمولی تکرار ک ےبعد اس نے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ پھر وہ تھیبس آیا اور سفنکس کی پہیلی بوجھ کر اس کےظلم و ستم سے وہاں کے لوگوں کو نجات دلائی۔ اور تھیبس کی بادشاہی انعام میں پائی ۔ نیز اپنی ماں سے شادی کر لی۔ اوڈیسی کے علاوہ اس موضوع پر بے شمار ڈرامے اور کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ جن میں سوفو کلیز کے تین ڈرامے امتداد زمانہ سے باقی بچ گئے ہیں۔ یہ ڈرامے پانچویں صدی قبل مسیح میں لکھے گئے تھے۔

اڈیپس کے لغوی معنی معمے حل کرنے والا ہے۔ اسی سے اڈیپس تناقض OEDIPUS COMPLEX کی اصطلاح وضع ہوئی ۔ جو آسٹریا کے محلل نفسی فرائڈ کے نزدیک وہ نفسی کیفیت ہے جس میں لڑکی کو باپ کی طرف اور لڑکے کو ماں کی طرف جنسی میلان ہوتا ہے۔