ایڈ گرایلن پو
وکیپیڈیا سے
Edgar Allan Poe
پیدائش: 1809ء
انتقال: 1849ء
امریکی افسانہ نگار ، شاعر اور نقاقد ۔ بوسٹن میں پیدا ہوا۔ یونیورسٹی آف ورجینیا میں تعلیم پائی۔ 22 سال کی عمر میں تین شعری مجموعے شائع کیے۔ 1830ء میں مختصر افسانے لکھنا شروع کیے۔ اور انھی سے اُسے شہرت دوام ملی۔ اس کی کہانیوں کی خصوصیت سسپنس اور خون منجمد کرنے والے بھیانک واقعات ہیں۔ بعد کے دہشت نگاروں نے اسی کی تقلید کی ۔ پو نے ایک ناول دی نیریٹو آف آرتھر گورڈن پائم بھی لکھا تھا۔ لیکن وہ زیادہ مقبول نہ ہوسکا۔