ابراج البیت
وکیپیڈیا سے
ابراج البیت سعودی عرب کے شہر مکہ میں زیر تعمیر ایک عمارت ہے جو 2009ء میں مکمل ہوگی۔ یہ حجم کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی اور سعودی عرب کی سب سے بلند عمارت ہوگی جس کی بلند 485 میٹر ہوگی۔ اس طرح وہ دنیا کی بلند ترین عمارات میں سے ایک ہوگی۔
اس زیر تعمیر عمارت کو مسجد حرام سے ملحقہ علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے جس کا مقصد حجاج کرام اور رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انہیں رہائش کی بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے۔
ابراج البیت 7 عمارتوں کا مجموعہ ہوگا جس میں ایک 4 منزلہ خریداری مرکز اور 8 ہزار گاڑیاں کھڑی کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ رہائشی برج میں مستقل رہائشی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ دو ہیلی پورٹ اور ایک مجلسی مرکز بھی اس میں تعمیر کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر اس میں 65 ہزار افراد رہائش اختیار کرسکیں گے۔
ابراج البیت کی مرکزی عمارت کی بلندی 485 میٹر یعنی (1591 فٹ) ہوگی جبکہ اس کی کل منزلیں 76 ہوں گی۔
اس عمارت میں شامل 7 برج اور ان کی تکمیل کے سال درج ذیل ہیں:
- ہوٹل ٹاور 485 میٹر (2008)
- حجر 260 میٹر (2007)
- زمزم 260 میٹر (2006)
- قبلہ 240 میٹر (2008)
- سارہ 240 میٹر (2008)
- مروہ 240 میٹر (2006)
- صفا 240 میٹر (2007)