ابرار الحق
وکیپیڈیا سے
ابرار الحق | ||
---|---|---|
![]() ابرار الحق
|
||
فنکار موسیقی | ||
پیدائشی نام | ابرار الحق | |
دیگر نام | ابرار | |
ولادت | 21 جولائی[1]، (سال خفیہ) | |
ابتدا | لاہور، پاکستان | |
اصناف موسیقی | پاپ راک بھنگڑا |
|
پیشہ | گلوکار گیت نگار موسیقار |
|
سرگرم دور | 1995ء تا حال | |
ریکارڈنگ کمپنی | ساؤنڈ ماسٹر |
ابرار الحق (ولادت: 21 جولائی، سال نامعلوم) ایک پاکستانی بھنگڑا گلوکار ہے۔ اس کی پہلے البم "بلو دے گھر" پر اس کا نام صرف "ابرار" درج ہے۔ "بلو دے گھر" اس کا سب سے مشہور گیت ہے۔ گلوکار بننے سے پہلے ابرار لاہور کے ایچی سن کالج میں استاد کی حیثیت سے متعین تھا۔
ابرار زیادہ تر پنجابی میں گاتا ہے جو کہ بھنگڑا گائیکی کی بنیادی، پاکستان کے سب سے زیادہ آباد صوبہ پنجاب کی اور ابرار کی مادری زبان ہے۔ ابرار نے اردو میں بھی طبع آزمائی کی ہے جبکہ اس کا ایک مشہور گیت "سانوں تیرے نال" انگریزی اور پنجابی میں ہے۔
ابرار کا پہلا گیت "بلو دے گھر" اسی نام کی البم کے ساتھ فوری طور پر مقبول ہو گیا۔ اس کی ویب سائیٹ کے مطابق اب تک اس البم کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔
فہرست |
[ترمیم] سونح
ابرار الحق 21 جولائی کو فیصل آباد میں پیدا ہوا۔ بہت سے دیگر نئے پاکستانی فنکاروں کی طرح ابرار نے بھی اپنی سن پیدائش کو خفیہ رکھا ہوا ہے تا کہ اپنی عمر کو عوام سے پوشیدہ رکھ سکے۔ تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں اس نے کہا تھا کہ اس کی سن ولادت 1968ء ہے۔
اس ابتدائی تعلیم گجرات اور راولپنڈی میں ہوئی۔ سر سید کالج (راولپنڈی) سے بی۔ اے۔ کیا اور جامع قائد اعظم سے معاشرتی علوم میں ایم۔ اے۔ کیا۔
1996ء میں ایچی سن کالج (لاہور) میں مستقل استاد کی حیثیت سے متعین ہو گیا۔ بعد میں پاپ موسیقی کی وجہ سے اسے درس و تدریس کے پیشے کو خیر بعد کہنا پڑا اگرچہ ایچی سن کالج (لاہور) میں اپنی تعیناتی کے دن کو ابرار نے اپنی زندگی کا سب سے قابل فخر دن قرار دیا ہے۔
[ترمیم] SAHARA for Life Trust
ابرار الحق SAHARA for Life Trust کا بانی اور موجودہ چیئرمین ہے۔ یہ ایک ٹیکس سے مستثنی تنظیم ہے جو دوردراز کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کو فروغ دیتی ہے۔ SAHARA کی ترکیب "Services Aimed at Health and Awakening in Remote Areas" کا مخفف ہے۔ یہ مخفف اس لحاظ سے دلچسپ ہے کہ اردو کے لفظ "سہارا" کو رومن اردو میں SAHARA لکھیں گے۔
[ترمیم] ڈسکوں کی فہرست
[ترمیم] باقاعدہ سٹوڈیو البمز
- بلو دے گھر (1995ء)
- مجاجنی (1997ء)
- بے جا سائیکل تے (1999ء)
- میں گڈی آپ چلاواں گا (2000ء)
- اساں جانا مال و مال (5 فروری، 2002ء)
- نچاں میں اودے نال (1 اگست، 2004ء)