ابوموسٰی اشعری
وکیپیڈیا سے
37ھ۔۔۔۔657ء
صحابی۔ عبداللہ نام۔ ابوموسٰی کنیت۔ یمن کے رہنے والے تھے۔ مکہ آکر اسلام قبول کیا اور متعدد غزوات اور جنگوں میں حصہ لیا۔ حضرت عمر کے زمانے میں بصرہ کے عامل مقرر ہوئے۔ اور اہواز ، نہاوند اور اصفہان فتح کیے۔ جنگ صفین کے موقع پر حضرت علی کی طرف سے ثالث مقرر ہوئے۔ لیکن جب مصالحت کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو گوشہ نشین ہوئے۔ مکے میں وفات پائی۔