افراز

وکیپیڈیا سے

اِفراز[1] (secretion) بنیادی طور پر حیاتیات و طب میں ایک ایسے اخراج شدہ (excreted) مادے (substance) کو کہا جاتا ہے کہ جس سے جسم میں کوئی مفید فعل لیا جاتا ہو۔ اسکی طبی تعریف کے مطابق یہ ایک ایسی مخصوص پیداوار ہوتی ہے کہ جو کسی غدود (gland) کے خلیات میں تیار ہوئی ہو اور پھر اس سے نکل کر اپنے افعال انجام دے (یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ خلیے سے اس پیداوار کے یہ نکلنے کا عمل [ یعنی خلیے سے اسکا اخراج ] بھی افراز (secretion) ہی کہلاتا ہے اور خود اس افراز شدہ مادے کو بھی افراز ہی کہا جاتا ہے)۔

[ترمیم] امثال

انسان ، حیوان و نباتات سمیت تمام اقسام کی حیات میں اس قسم کے افراز کی مثالیں بے شمار ہیں اور خلیات کے لیۓ ایک انتہائی اھم ترین فعل ہے جسکے بغیر زندگی کا نظام درھم برھم ہو کر رہ جاۓ۔ افراز کی دو اہم مثالیں درج ذیل ہیں، انکی مزید تفصیل کیلیۓ انکے اپنے صفحات مخصوص ہیں۔

  1. انگیزات (hormones)
  2. خامرے (enzymens)

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ یہ اردو کی نصابی کتب میں استعمال کیا گیا لفظ ہے جس میں پہلے الف کے نیچے زیر لگا کر اِفراز پڑھا جاتا ہے۔
دیگر زبانیں