الیگزینڈر لیتوینینکو
وکیپیڈیا سے
پیدائش:30 اگست 1962ء
انتقال:23 نومبر 2006ء
Alexander Litvinenko
روسی خفیہ ادارے کے جی بی کے جاسوس۔روس کے شہر ورونیز میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد فوج میں شامل ہوئے اور اس کے بعد خفیہ ادارے میں ان کو شامل کر لیا گیا۔
[ترمیم] وجہ شہرت
لیتوینینکو 2006ء میں اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گئے جب ان کے بارے میں یہ خبریں آئیں کہ انہیں زہر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی۔ لیتوینینکو، روسی صدر پوتین کے شدید مخالف رہے اور ان کی نجی زندگی کے بارے میں کئی الزامات لگا ئے۔روسی حکام نے زہر دیئے جانے کی کسی کوشش میں ملوث ہونے کی تردید کی۔ لیکن ان کا پوسٹم مارٹم کرنے کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا کہ ان کو تابکار زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔اور اسی سے ان کی موت واقع ہوئی۔
مسٹر لیتوینینکو سن دو ہزار میں برطانیہ آ گئے تھے اور انہیں روس میں ظلم و تشدد کے خطرے کے پیش نظر یہاں پر پناہ کی درخواست کی تھی۔
انہیں پہلے تو برطانیہ میں پناہ دی گئی اور بعد میں انہوں نے برطانوی شہریت اختیار کر لی تھی۔