ال دوریدو
وکیپیڈیا سے
Eldorado
عربی لفظ (اطلا) کا بگاڑ، عرب جہاز رانوں کا خیال تھا کہ دنیا کے جنوب میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں سونا ہی سونا ہے۔ لیکن یہ خیال عمل شکل اختیار نہ کرسکا۔ جب ہسپانوی لوگوں نے عربوں سے جہاز رانی سیکھی تو ان سے اس سرزمین کے حالات سن کر اس کی تلاش اور دریافت کے درپے ہوئے۔ حتی کہ قطب جنوبی کے قریب جاپہنچے لیکن سونے سے بھرپور زمین دریافت نہ کر سکے۔ مگر جس مقام تک یہ لوگ پہنچے تھے وہاں انھیں اپنے سروں پر ستاروں کاایک گھچا سا نظرآیا جس کا نام دوریدو رکھ کر وہ واپس لوٹ گئے۔ اس گھچے کو آج تک دوریدو کہتے ہیں۔ ان لوگوں کو معلوم نہ تھا کہ یہ سنہری زمین ان کے جنوب میں نہیں بلکہ جنوب مغرب میں ہے۔ یہی وہ سرزمین ہے جسے آج کل میکسیکو کہتے ہیں اور جہاں سونے کی کانیں ہیں۔ یورپی ادب میں ال دوریدو کے معنی منفعت کی جگہ کے ہیں۔