ام حبیبہ
وکیپیڈیا سے
44ھ ، 664ء
ام المومنین نام رملہ ، ام حبیبہ کنیت امیر معاویہ کی بہن اور ابوسفیان کی بیٹی تھیں۔ اپنے شوہر عبیداللہ بن خجش کے ساتھ ہجرت کرکے حبشہ (اتھوپیا) چلی گئی تھیں۔ شوہر کا انتقال ہو گیا تو آنحضرت نے نجاشی کو لکھا کہ وہ ان کو حضور کی طرف سے پیام دے۔ ام حبیبہ نے منظوری دے دی تو حضور کی طرف سے خالد بن سعید بن العاص نے ایجاب و قبول کیا اور نجاشی نے خود 4000 اشرفی مہر ادا کر دیا اس طرح 6ھ ، 628ء میں آپ حضور کے نکاح میں آگئیں اور مدینہ تشریف لے آئیں۔ پہلے شوہر سے آپ کے ایک لڑکا عبداللہ اور ایک لڑکی حبیبہ تھی۔ آنحضرت سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔