اہل کتاب

وکیپیڈیا سے

آسمانی کتابوں کو ماننے والے اسلام کے نزدیک اہل کتاب سے عیسائی اور یہودی مراد ہیں جن کے پاس آسمانی صحیفے آئے اور بعد میں مسخ ہوگئے۔ قرآن شریف نے ان لوگوں اور کفار میں فرق رکھا ہے۔ مسلمانوں کی اطاعت اختیار کرلینے کے بعد کفار کے مقابلے میں ان کو زیادہ مراعات دی جاتی ہیں۔ ان کو بجائے ذمی کے معاہدین کے نام سے خطاب کیاجاتا ہے۔ مسلمانوں کو ان کے ساتھ (حلال کی پابندی کے ساتھ ) کھانے اوران کی عورتوں سے شادی کرنے کی بھی اجازت ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کےحقوق کی نگہداشت کی تاکید فرمائی ہے۔ بعض لوگ پارسیوں کو بھی اہل کتاب میں شمار کرتے ہیں۔ اور ژند کو بھی آسمانی کتاب سمجھتے ہیں۔