یہودی
وکیپیڈیا سے
یہودی (جمع: یہود) یہودیت کے پیروکاروں کو کہتے ہیں جو قدیم بنی اسرائیل کی اولاد ہیں۔ دنیا بھر میں یہودیوں کی موجودہ تعداد کا مکمل اندازہ تو نہیں لگایا جاسکتا تاہم ان کی تعداد 12 سے 14 ملین کے درمیان ہے جن کی اکثریت امریکہ اور اسرائیل میں رہائش پذیر ہے۔
[ترمیم] تاریخ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹے تھے۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام۔ حضرت اسحاق کے بھی دو بیٹے تھے ایک حضرت یعقوب علیہ السلام اور ایک حضرت عیسو۔ عیسو پیغمبر نہیں تھے جبکہ حضرت یعقوب علیہ السلام پیغمبر تھے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے جن میں سے ایک کا نام "یہودہ" تھا۔ "یہودی" کا لفظ اسی سے ہے۔ دراصل حضرت عیسی علیہ السلام تک جتنے بھی پیغمبر آئے وہ سارے کے سارے حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد سے تھے اور حضرت یعقوب کا لقب تھا "اسرائیل"۔ اسرائیل کا مطلب ہے اللہ کا بندہ۔ یہی بنی اسرائیل یعنی اسرائیل کی اولاد "یہودی" کہلائے۔ ان کا مذہب اسلام ہی تھا بنی اسرائیل جب بھی دین کے معاملے میں انحراف کا شکار ہوئے اللہ نے اپنے پیغمبر بھیجے۔ چنانچہ حضرت اسحاق، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت موسی، حضرت ہارون، حضرت داؤد، حضرت سلیمان، حضرت دانیال، حضرت عزیر، حضرت یحیی، حضرت زکریا علیہم السلام سب بنی اسرائیل ہی کے نبی تھے اور یہودی ان سب انبیاء کو مانتے ہیں۔ البتہ وہ بنی اسرائیل کے آخری پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام اور تمام پیغمبروں کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے۔ اور ابھی تک آخری پیغمبر کے انتظار میں ہیں۔ وہ آخری نجات دہندہ کی پیش گوئی آسمانی کتاب میں پاتے ہیں وہ نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ اس طرح یہودی بائبل کے تمام آسمانی صحائف کو اللہ کی طرف سے نازل شدہ مانتے ہیں لیکن انجیل اور قرآن کو نہیں مانتے۔