ابن عربی

وکیپیڈیا سے

محی الدین ابن عربی (1240ء--1165ء)، دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی، فلسفی اور عالم ہیں۔ اسلامی تصوف میں انہیں شیخ اکبر کا مقام حاصل ہے۔

فہرست

[ترمیم] حالات زندگی

ابوبکرمحمد بن علی بن احمد بن عبداللہ بن حاتم طائی المعروف ابن عربی 17 رمضان 560ھ کو اندلس (اسپین) کے شہر مُرسیہ میں پیدا ہوئے۔تعلیم سے فراغت کے بعد 30سال تک اشبیلہ میں قیام کیا۔ پھر مشرق کا رخ کیا اور متعدد ممالک کا سفر کرتے ہوئے دمشق پہنچے۔ عام خیال یہ ہے کہ تصوف اسلامى میں وحدت الوجود کا تصور سب سے پہلے انھوں نے ہی پیش کیا۔ ان کا قول تھا کہ باطنی نور خود رہبری کرتا ہے۔ بعض علما نے ان کے اس عقیدے کو الحاد و زندقہ سے تعبیر کیا ہے۔ مگر صوفیا انھیں شیخ الاکبر کہتے ہیں۔ ان کی تصانیف کی تعداد تین سو کے قریب ہے۔ جن میں فصوص الحكم اور الفتوحات المکیہ (4000 صفحات) بہت مشہور ہے۔ فتوحات المكيۃ 560 ابواب پر مشتمل ہے اور کتب تصوف میں اس کا درجہ بہت بلند ہے۔ ابن عربی شاعر بھی تھے۔ ان کی عارفانہ نظموں کا مجموعہ ترجمان الاشواق کے نام سے شائع ہواتھا۔ جس کا انگریزی ترجمہ ڈاکٹر نکلسن نے کیا۔

[ترمیم] اہم تصانیف

  • فصوص الحِکم
  • فتوحات مكيۃ
  • عنقاء مغرب في معرفۃ ختم الاولياء وشمس المغرب
  • العقد المنظوم والسر المختوم
  • محاضرة الابرار ومسامرة الاخيار
  • مشاهد الاسرار القدسیۃ ومطالع الانوار الالهيۃ
  • ترجمان الاشواق (عارفانہ كلام ابن عربي)
  • تنزل الاملاك في حركات الافلاك
  • ابن عربي كى مكمل كتب بمع رسائل

[ترمیم] اردو تراجم كتب ابن عربي

ابن عربي كى مندرجہ ذيل كتابوں كا اردو ترجمہ موجود ہے

[ترمیم] فصوص الحكم

  • فصوص الحكم ترجمہ عبد الغفور دوستى (1889 حيدرآباد دكن)
  • فصوص الحكم ترجمہ سيد مبارك علي (1894 كانپور)
  • فصوص الحكم ترجمہ مولوى عبد القدير صديقي يہ كتاب پنجاب يونيورسٹى كے نصاب ميں شامل ہے
  • مولانا اشرف علي تہانوى نے فصوص الحكم پر تعليقات درج كي ہیں كتاب كا نام ہے خصوص الكلم جس مين انہوں نے ابن عربي كا دفاع كيا ہے
  • پیر مہر على شاه صاحب كى كتاب تحقيق الحق في كلمۃ الحق اور ملفوظات مہريہ ابن عربي كے دفاع ميں اپنى مثال آپ ہے

[ترمیم] فتوحات مكيہ

  • فتوحات مکیۃ ترجمہ مولوي فضل خان مرحوم ( وفات 1938) جس ميں پہلے 30 فصول كا ترجمہ كيا گیا تہا
  • فتوحات مکیۃ ترجمہ سليم چشتي 1987 تك ترجمے کی چار جلدیں شائع ہوئيں
  • فتوحات مکیۃ ترجمہ فاروق القادرى پہلی 2 فصول كا ترجمہ 2004 ميں شائع ہوا ہم اميد كرتے ہيں کے یہ عمل پایہ تكمیل كو پہنجے گا

[ترمیم] رسائل ابن عربي

  • ابن عربي كي جار رسائل
    1. شجرة الكون
    2. الكبريت الاحمر
    3. الامر المحكم والمربوط
    4. كتاب الاخلاق و الامر

كا ترجمہ 2001 میں لاہور سے شائع ہوا ہے مترجم محمد شفيع (مفتى اعظم پاكستان) ہیں

[ترمیم] زير تكميل پراجيكٹ

  • رسائل ابن عربى كا ترجمہ زير تكميل ہے جس ميں مندرجہ ذيل رسالے شامل کیے گیے ہيں
    • كتاب الجلال والجمال
    • كتاب الوصيۃ
    • حليۃ الابدال
    • نقش الفصوص
    • رسالۃ الفناء في المشاہده
    • كتاب اصطلاح الصوفيۃ
    • رسالہ الي امام الرازي

[ترمیم] بیرونی روابط