ابوعبیدہ بن الجراح
وکیپیڈیا سے
١٨ھ ۔۔۔٦٣٩ء
نام عامر بن عبداللہ ابتدا ہی میں مشرف بہ اسلام ہوگئے تھے۔ بہادری، خلوص اور ایثار میں ممتاز تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو الاامین کہا کرتے تھے۔ تقریبا تمام غزوات میں شرکت فرمائی۔ حضرت ابوبکر کے زمانہ خلافت میں ایران اور شام کے محاذ پر اسلامی لشکر کی قیادت کی۔ حضرت عمر نے خالد بن ولید کی جگہ اسلامی لشکر کا سپہ سالار مقرر کیا۔ اور دمشق و حلب وغیرہ انھں کے ہاتھوں فتح ہوئے۔ عشرومبشرہ میں سے تھے۔ قصبہ اموس(اردن) میں طاعون سے وفات پائی اور دمشق میں دفن ہوئے۔ مزار سے ملحق ایک مسجد ہے جو آپ ہی کے نام سے موسوم ہے۔