اسکاچستان

وکیپیڈیا سے

یورپ کے نقشے میں اسکاچستان کو نمایاں کیا گیا ہے
یورپ کے نقشے میں اسکاچستان کو نمایاں کیا گیا ہے

اسکاچستان یا اسکاٹ لینڈ شمال مغربی یورپ میں قائم برطانیہ کے 4 آئینی ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ جزیرہ برطانیہ عظمی کے شمالی حصے میں قائم ہے اور جنوب میں اس کی سرحدیں انگلستان سے ملتی ہیں۔

اسکاچستان کے مشرق میں بحیرہ شمال، شمال اور مغرب میں بحر اوقیانوس اور جنوب مغرب میں رودباد شمال اور بحیرہ آئرش ہیں۔ مرکزی علاقے کے علاوہ اسکاچستان 790 جزائر پر مشتمل ہے۔

اسکاچستان کا پرچم
اسکاچستان کا پرچم

اسکاچستان کا دارالحکومت ایڈنبرا ہے جو گلاسگو کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ اسکاچستان کے شمالی بحری علاقے تیل کی دولت سے مالا مال ہیں اور یورپی یونین میں سب سے تیل کے ذخائر اسی علاقے میں پائے جاتے ہیں۔

مملکت اسکاچستان یکم مئی 1707ء تک آزاد تھی جب اسے ایک سیاسی اتحاد کے ذریعے سلطنت برطانیہ عظمی میں ضم کردیا گیا۔

اسکاچستان کا کل رقبہ 78،772 مربع کلومیٹر (30،414 مربع میل) جبکہ آبادی 2005ء کے مطابق 5،094،800 ہے۔