برطانیہ
وکیپیڈیا سے
|
|||||
شعار: Dieu et mon droit | |||||
ترانہ: God Save the Queen | |||||
دارالحکومت | لندن |
||||
عظیم ترین شہر | لندن | ||||
دفتری زبان(یں) | انگریزی | ||||
نظام حکومت
-ملکہ
وزیر اعظم |
آئینی بادشاہت ایلزبتھ دوم ٹونی بلیئر |
||||
تشکیل - یونین آف کراؤنز - ایکٹس آف یونین - ایکٹس آف یونین - اینگلو۔آئرش معاہدہ - یورپی یونین میں شمولیت |
24 مارچ 1603ء یکم مئی 1707ء یکم جنوری 1801ء 12 اپریل 1922ء یکم جنوری 1973ء |
||||
رقبہ - کل - پانی (%) |
244,820 مربع کلومیٹر (79 واں) 94,526 مربع میل 1.34 |
||||
آبادی - تخمینۂ 2005 - 2001ء مردم شماری - کثافت |
60,209,500 (21 واں) 58,789,194 243 فی مربع کلومیٹر(48 واں) 629 فی مربع میل |
||||
جی۔ ڈی۔ پی۔ (پی۔ پی۔ پی۔) - مجموعی - فی کس |
2005 تخمینہ 1.833 کھرب ڈالر (چھٹا) 30,436 ڈالر (18 واں) |
||||
ایچ۔ ڈی۔ آئی۔ (2004) | 0.940 (18 واں) – اعلی | ||||
سکہ | پاؤنڈ اسٹرلنگ (£) (GBP ) |
||||
منطقۂ وقت - گرما (ڈی۔ ایس۔ ٹی۔) |
جی ایم ٹی (یو۔ ٹی۔ سی۔ +0:00) بی ایس ٹی (یو۔ ٹی۔ سی۔ +1:00) |
||||
انٹرنیٹ ٹی۔ ایل۔ ڈی۔ | .uk | ||||
کالنگ کوڈ | +44 |
مملکت متحدہ برائے برطانیہ عظمی و شمالی آئر لینڈ جسے عام طور پر "یو کے" یا "برطانیہ" کے طور پر جانا جاتا ہے شمال مغربی یورپ کا ایک ملک ہے۔ یہ جزیرہ برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے علاوہ ملحقہ سمندر کے مختلف جزائر پر پھیلا ہوا ہے۔
برطانیہ کے چاروں طرف بحر اوقیانوس اور اس کے ذیلی بحیرے ہیں جن میں بحیرہ شمال، رودباد انگلستان، بحیرہ سیلٹک اور بحیرہ آئرش شامل ہیں۔
برطانیہ چینل سرنگ کے ذریعے فرانس سے منسلک ہے جو رودباد انگلستان کے نیچے سے گذرتی ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ جمہوریہ آئرلینڈ کے ساتھ ملتا ہے۔
برطانیہ ایک سیاسی اتحاد ہے جو 4 ممالک انگلستان، اسکاچستان، ویلز اور شمالی آئرلینڈ سے مل کر بنا ہے۔ ان کے علاوہ دنیا بھر میں برطانیہ کے دیگر کئی مقبوضات بھی ہیں جن میں برمودا، جبل الطارق یا جبرالٹر، مونٹسیرٹ اور سینٹ ہلینا بھی شامل ہیں۔
برطانیہ ایک آئینی بادشاہت ہے جو دولت مشترکہ کے 16 ممالک کی طرح ملکہ ایلزبتھ دوم کو اپنا حکمران تصور کرتی ہے۔
برطانیہ جی 8 کا رکن اور انتہائی ترقی یافتہ ملک ہے۔ اس کی معیشت دنیا کی پانچویں اور یورپ کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے جس کا اندازہ 2.2 کھرب امریکی ڈالرز ہے۔ برطانیہ آبادی کے لحاظ سے یورپی یونین کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے جس کی آبادی 60.2 ملین ہے۔ برطانیہ شمالی اوقیانوسی معاہدہ (نیٹو) اور اقوام متحدہ کا بانی رکن اور سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ برطانیہ دنیا کی بڑی جوہری طاقتوں میں سے ایک ہے۔ یہ یورپی یونین کا بھی رکن ہے۔
سلطنت برطانیہ کے خاتمے کے باوجود انگریزی زبان کے عالمی استعمال اور دولت مشترکہ کے باعث برطانیہ کے اثرات ابھی بھی دنیا پر باقی ہیں۔
آسٹریا • بیلجیئم • قبرص • چیک جمہوریہ • ڈنمارک • اسٹونیا • فن لینڈ • فرانس • جرمنی • یونان • ہنگری • جمہوریہ آئرلینڈ • اٹلی • لیٹویا • لتھووینیا • لکسمبرگ • مالٹا • نیدرلینڈز • پولینڈ • پرتگال • سلوواکیا • سلووینیا • اسپین • سوئیڈن • برطانیہ
یکم جنوری2007ء کو شمولیت اختیار کرنے والے ممالک: بلغاریہ • رومانیہ
امیدوار ممالک: کروشیا • ترکی • مقدونیہ