یورپی یونین
وکیپیڈیا سے
یورپی یونین براعظم یورپ کے 27 ممالک کا اتحاد ہے۔ اس کے قیام اقتصادی و سیاسی مقاصد تھے۔ 27 میں سے 12 رکن ممالک واحد کرنسی "یورو" استعمال کرتے ہیں۔
یورپی ممالک کے سیاسی و اقتصادی طور پر متحد ہونے کی اہم ترین وجوہات درج ذیل ہیں:
- پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کو کسی تیسری جنگ سے بچانا
- ریاستہائے متحدہ امریکہ کے برابر اقتصادی قوت بننے کے لئے مشترکہ اقتصادی قوت تخلیق کرنا
فہرست |
[ترمیم] تاریخ
دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے ممالک پرامن انداز میں رہنا اور ایک دوسرے کی معیشت کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ 1952ء میں مغربی جرمنی، فرانس، اٹلی، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ نے کوئلے و اسٹیل کی واحد یورپی کمیونٹی تشکیل دی۔
1957ء میں اس کے رکن ممالک نے اطالوی دارالحکومت روم میں ایک اور معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے یورپی اقتصادی کمیونٹی تشکیل دی۔ اب یہ کمیونٹی کوئلے، اسٹیل اور تجارت کے لئے تھی۔ بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے یورپی کمیونٹی رکھ دیا گیا۔
1992ء میں معاہدہ ماسٹرچٹ کے تحت اس کا نام یورپی یونین رکھا گیا۔ اب یہ ممالک نہ صرف سیاست اور اقتصادیات میں بلکہ دولت، قوانین اور خارجی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ شینجن معاہدے کے تحت 13 رکن ممالک نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لئےکھول دیں اور اب ان کے باشندے بغیر کسی پاسپورٹ یا ویزے کے ان ممالک کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔ 2002ء میں 12 رکن ممالک نے اپنی قومی کرنسیوں کی جگہ یورو کو استعمال کرنا شروع کردیا۔ 2004ء میں 12 اور 2007ء میں 2 نئے ممالک نے یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی۔ اب یورپی یونین کے کل ارکان کی تعداد 27 ہے۔
[ترمیم] آزاد نقل و حرکت
یورپی یونین کے رکن ممالک کا کوئی بھی باشندہ تنظیم کے کسی بھی رکن ملک میں رہائش اختیار کرنے کے علاوہ ملازمت، کاروبار اور سیاحت کرسکتا ہے اور اس کے لئے اسی پاسپورٹ، ویزا یا دیگر دستاویزات کی کوئی ضرورت نہیں۔ بالکل اسی طرح کسی ایک ملک کی مصنوعات بھی دوسرے ملک میں کسی خاص اجازت یا اضافی محصولات کے بغیر معیاری مصنوعات کے قانون کے تحت فروخت کی جاسکتی ہیں۔
[ترمیم] ارکان
1958ء سے (بانی ارکان)
1973ء سے
1981ء سے
1986ء سے
1990ء سے
- مشرقی جرمنی٭
1995ء سے
2004ء سے
2007ء سے
رکنیت کے امیدوار
٭ 1990ء میں دونوں ممالک متحد ہوگئے تھے اور اب جرمنی کے نام سے یورپی یونین کے رکن ہیں۔
[ترمیم] اقتصادیات
یورپی یونین کے رکن اور امیدوار ممالک کی اقتصادی حالت
رکن ممالک | جی ڈی پی (پی پی پی) ملین ڈالرز میں | جی ڈی پی (پی پی پی) فی کس ملین ڈالرز میں | جی ڈی پی (اندازا) فی کس ملین ڈالرز میں | یورپی یونین کے اوسط جی ڈی پی فی کس کا فیصد |
---|---|---|---|---|
یورپی یونین | 13,840,833 | 27,894 | 30,937 | 100% |
لکسمبرگ | 35,194 | 76,025 | 91,927 | 273% |
آئرلینڈ | 191,694 | 45,135 | 57,163 | 162% |
ڈنمارک | 203,502 | 37,399 | 54,474 | 134% |
آسٹریا | 298,683 | 36,189 | 41,266 | 130% |
فن لینڈ | 179,141 | 34,162 | 41,542 | 122% |
بیلجیئم | 353,326 | 33,908 | 39,331 | 122% |
نیدرلینڈز | 549,674 | 33,079 | 42,763 | 119% |
برطانیہ | 2,004,461 | 32,949 | 41,960 | 118% |
جرمنی | 2,698,694 | 32,684 | 36,779 | 117% |
سوئیڈن | 296,715 | 32,548 | 44,454 | 117% |
فرانس | 1,988,171 | 31,377 | 37,417 | 112% |
اٹلی | 1,791,006 | 30,383 | 33,078 | 109% |
اسپین | 1,203,404 | 28,810 | 31,727 | 103% |
یونان | 274,493 | 24,733 | 24,030 | 89% |
سلووینیا | 49,062 | 24,459 | 18,346 | 88% |
قبرص | 19,692 | 23,419 | 22,046 | 84% |
مالٹا | 8,447 | 21,081 | 14,598 | 76% |
پرتگال | 217,892 | 20,673 | 19,000 | 74% |
چیک جمہوریہ | 210,418 | 20,539 | 15,186 | 74% |
اسٹونیا | 25,796 | 19,243 | 12,933 | 69% |
ہنگری | 190,343 | 18,922 | 10,914 | 68% |
بیلجیئم | 101,220 | 18,705 | 11,307 | 67% |
لتھووینیا | 56,985 | 16,756 | 9,620 | 60% |
لٹویا | 34,426 | 15,061 | 10,074 | 54% |
پولینڈ | 556,933 | 14,609 | 9,214 | 52% |
بلغاریہ | 82,533 | 10,844 | 4,075 | 39% |
رومانیہ | 218,926 | 10,152 | 6,338 | 36% |
امیدوار ممالک | ||||
کروشیا | 61,804 | 13,923 | 10,559 | 50% |
ترکی | 653,298 | 8,839 | 5,417 | 32% |
مقدونیہ | 17,902 | 8,738 | 3,040 | 31% |
ممکنہ امیدوار ممالک: | ||||
بوسنیا و ہرزیگووینا | 25,505 | 6,884 | 2,774 | 25% |
البانیا | 18,329 | 6,259 | 3,175 | 22% |
سربیا | 51,162 | 6,112 | 3,700 | 22% |
مونٹی نیگرو | 2,412 | 3,800 | 1,784 | 14% |
٭ مشرقی اور مغربی جرمنی 1990ء میں متحد ہوگئے جس کے بعد سے جرمنی یورپی یونین کا رکن ہے
[ترمیم] اہم ذیلی ادارے
- یورپی کونسل
- وزراء کونسل
- یورپی کمیشن
- یورپی پارلیمنٹ
[ترمیم] متعلقہ مضامین
[ترمیم] بیرونی روابط
یورپی یونین سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک پر
آسٹریا • بیلجیئم • قبرص • چیک جمہوریہ • ڈنمارک • اسٹونیا • فن لینڈ • فرانس • جرمنی • یونان • ہنگری • جمہوریہ آئرلینڈ • اٹلی • لیٹویا • لتھووینیا • لکسمبرگ • مالٹا • نیدرلینڈز • پولینڈ • پرتگال • سلوواکیا • سلووینیا • اسپین • سوئیڈن • برطانیہ
یکم جنوری2007ء کو شمولیت اختیار کرنے والے ممالک: بلغاریہ • رومانیہ
امیدوار ممالک: کروشیا • ترکی • مقدونیہ
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: نامکمل | عالمی تنظیمیں | یورپ