الغ بیگ
وکیپیڈیا سے
1449ء
امیر تیمور کا علم دوست پوتا جس کو شاہ رخ نے 1409ء میں ماوراء النہر اور سمرقند کا گورنر مقرر کیا تھا۔ علم نجوم کا بہت شوقین تھا۔ سمرقند میں ایک عظیم الشان رصد گاہ تعمیر کی۔ نجوم کے جو نقشے اس نے تیار کیے وہ نہایت درست تھے۔ 1650ء میں یہ نقشے لاطینی زبان میںترجمہ ہوئے اور آکسفورڈ سے شائع کیے گئے۔ ایران کا موجودہ کیلنڈر بھی اُسی کا مرتب کردہ ہے اور بروج کے نام اور ان کے مقام بھی اُسی کے دیے ہوئے ہیں۔ اس کے عہد میں سمر قند کا شمار دنیا کے حیسن ترین شہروں میں ہوتا تھا۔اپنے باغی بیٹے لطیف کے ہاتھوں قتل ہوا۔