ماوراء النہر
وکیپیڈیا سے
ماوراء النہر وسط ایشیا کے ایک علاقے کو کہا جاتا ہے جس میں موجودہ ازبکستان، تاجکستان اور جنوب مغربی قازقستان شامل ہیں۔ جغرافیائی طور پر اس کا مطلب آمو دریا اور سیر دریا کے درمیان کا علاقہ ہے۔
فارسی کے معروف شاعر فردوسی کے شاہنامے میں بھی ماوراء النہر کا ذکر ہے۔
ماوراء النہر کے اہم ترین شہر سمرقند اور بخارا ہیں۔ دونوں شہر جنوبی حصے میں واقع ہیں۔
چنگیز خان نے 1219ء میں خوارزم شاہی سلطنت کی فتح کے موقع پر ماوراء النہر کو زیر نگیں کیا اور اپنی وفات سے قبل مغربی وسط ایشیا اپنے دوسرے بیٹے چغتائی خان کو سونپ دیا جس نے علاقے میں چغتائی سلطنت قائم کی۔
امیر تیمور نے ماوراء النہر کے شہر سمرقند کو تیموری سلطنت کا دارالحکومت بنایا۔