انور پاشا

وکیپیڈیا سے

پیدائش : 1881ء

وفات: 1922ء

ترکی سیاست دان جنھوں نے 1908ء میں انجمن اتحاد و ترقی کی حثیت سے سلطان عبدالحمید کو معزول کرانے میں سرگرم حصہ لیا۔ 1917ء میں جنگ طرابلس میں عرب قبائل کو منظم کرکے اطالیہ کے دانت کھٹے کیے۔ 1912ء کی جنگ بلقان میں‌ بہادری سے لڑے اور ترقی کرکے وزیر جنگ بن گئے۔ پہلی جنگ عظیم میں گیلی پولی اور درہ دانیال کی حفاظت کی ۔ 1918ء میں وزارت سے الگ کر دیے گئے۔ اور نورانی تحریک کے سربراہ ہو کر بخارا چلے گئے۔ جہاں انقلاب روس کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ بخارا اور سمرقند کی انقلابی فوجوں سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔