بلاغت
وکیپیڈیا سے
علم بیان کی اصطلاح میں ایسا کلام جو مقام اور حال کے مطابق ہو۔ کلام بلیغ میں فضاحت کا ہونا لازمی ہے۔ لیکن فصاحت کے لیے بلاغت لازمی نہیں ہے۔ بلاغت کی تعریف یوں بھی کی گئی ہے کہ ایسا کلام جس میں مخاطب کے سامنے وہی نکات بیان کیے جائیں جو اسے پسند ہوں۔ جو اس کو ناگوار محسوس ہوتے ہوں ان کو حذف کر دیا گیا ہو۔ زیادہ اہم باتوں کو پہلے بیان کیا گیا ہو اور کم اہمیت رکھنے والی باتوں کو بعد میں ۔ نیز غیر ضروری باتوں کو نظرانداز کر دیا گیا ہو۔