بلخ
وکیپیڈیا سے
جدید بلخ افغانستان کے صوبہ بلخ کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو صوبائی دارالحکومت مزار شریف کے شمال مغرب اور آمو دریا سے 74 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
قدیم بلخ خراسان کا ایک اہم ترین شہر تھا اور یہ موجودہ افغانستان کا سب سے قدیم شہر ہے۔۔ آجکل قدیم شہر کھنڈرات کی شکل میں موجود ہے جو دریائے بلخ کے دائیں کنارے سے 12 کلومیٹر دور اور سطح سمندر سے 365 میٹر (1200فٹ) کی بلندی پر واقع ہے
[ترمیم] تاریخ
1870ء سے قبل بلخ صوبہ بلخ کا دارالحکومت تھا لیکن اس دہائی میں سیلاب کے بعد ملیریا کی بیماری پھیلنے سے دارالحکومت مزار شریف منتقل کردیا گیا۔
شہر میں چند قابل دید عمارات اب بھی موجود ہیں:
- سید سبحان قلی خان کا مدرسہ
- بالا حصار، خواجہ نصرت پارسا کا مزار اور مسجد
- مسجد نو گنبد
- روایتی بازار
1220ء میں چنگیز خان نے اس شہر پر حملہ کیا، تمام باشندوں کو قتل اور عمارتوں کو زمین بوس کردیا جبکہ 14 ویں صدی میں امیر تیمور کے حملے کے موقع پر بھی یہی تاریخ دہرائی گئی۔ امیر تیمور 1336ء میں یہیں تخت نشیں ہوا۔
1736ء میں نادر شاہ نے بلخ کو فتح کیا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: نامکمل | شہر | ایشیائی شہر | شہر (افغانستان)