بھیرویں
وکیپیڈیا سے
بھیرویں ایک ٹاٹھ اور اسکے قائم راگ کا نام ہے۔ بھیرویں صبح کے وقت گائ جاتی ہے۔
[ترمیم] تشکیل راگ
بھیرویں ایک سمپورن راگ ہے۔ اس میں مدحم شدھ اور باقی سر کومل استعمال ہوتے ہیں؛ اس کا وادی سر پنچم ہے اور سموادی کھرج ہے۔ بعض لوگ مرہم کو وادی اور کھرج کو مانتے ہیں لیکن اس طرح سندھی بھیرویں کا رنگ پیدا ہوتا ہے۔ بھیرویں میں شدھ رکھب جھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اچھے فنکار تیور مدھم کے علاوہ باقی تمام سروں کا کّن دیتے ہیں لیکن اس میں فنی مہارت کی ضرورت ہے ورنہ ایک عامی کن دیتے دیتے راگ کی شکل بگاڑ دیتا ہے۔
[ترمیم] آروہی امروہی
آروہی: سا رے گا ما پا دھا نی سا
امروہی: سا نی دھا پا ما گا رے سا
[ترمیم] حوالہ جات
کنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ 95-97۔