بیت الحکما
وکیپیڈیا سے
الحکمت ، الحکم کی جمع ہے اور الحکماء اور الحکیم کی۔ بیت بمعنی گھر ، مقام ،مرکز ، بیت الحکم یا بیت الحکما سے مراد وہ مقام یامرکز ہے جہاں فلسفی اور سائنس دان علمی اور سائنسی تحقیقات کریں۔ عباسی خلیفہ مامون الرشید کے عہد میں بغداد میں بیت الحکم ایک ادارہ تھا۔ جہاں فلسفی سائنس دان اور علما دین تحقیقی کام کیا کرتے تھے۔