بیت اللحم
وکیپیڈیا سے
لفظی معنی گوشت کا گھر۔ فلسطین کی ایک بستی کا نام جو حضرت مسیح کی جائے پیدائش ہے۔ یہ گاؤں فصیل کے اندر سفید پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے اور یروشلم کے قدیم شہر سے 5 میل جنوب کو واقع ہے۔ اس جگہ حضرت عیسٰی کی روایتی جائے پیدائش کے اوپر صلیب کی شکل کا ایک گرجا بنا ہوا ہے۔ جس کے نیچے ایک تہہ خانہ ہے۔ یہی گاؤں ، ایک روایت کے بموجب، حضرت داؤد(ع) کی جائے پیدائش اور مسکن تھا۔ بستی کے رہنے والے عام طور پر عیسائی ہیں۔ جن کی گزراوقات زائرین کی آمد پر ہے۔ یہ بستی سلطنت اردن میں شامل تھا۔ جون 1967ء کی جنگ میں اس پر اسرائیل نے قبضہ کر لیا۔