جارج سائمن اوہم
وکیپیڈیا سے
Georg Simon Ohm
پیدائش: 1789ء
انتقال:1854ء
جرمن ماہر طبیعات جس نے بجلی سے متعلق کلیہ اوہم پیش کیا۔ کولون ، نورمبرگ اور میونخ کی یونیورسٹیوں میں علم طبیعات کا پروفیسر رپا۔ برقی رو کے خلاف کسی چیز کی مزاحمت کی اکائی کو اسی سائنس دان کے نام پر اوہم کہتے ہیں۔ اوہم کا کلیہ یہ ہے:
کسی کنڈکٹر کے سروں کے درمیان پوٹینشل ڈفرینس اور اس میں جاری ہونے والی۔ برقی رو کی نسبت ہمیشہ یکساں رہتی ہے اور اس کنڈکٹر کی مزاحمت کے برابر ہوتی ہے۔ بشرطیکہ اس کنڈکٹر کی طبعی حالت میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ اسے C=E/R سے ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ E, C اور R سے علی الترتیب کرنٹ ، پوٹینشل ڈفرنس اور مزاحمت مراد ہے۔