جاں نثار اختر
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1912ء وفات: 1976ء
اردو شاعر ، مضطر خیر آبادی کے بیٹے ۔ گوالیار میں پیدا ہوئے۔ 1939ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1940 میں وکٹوریا کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرار ہوگئے۔ اس کے بعد حمیدیہ کالج بھوپال میں اسی عہدے پر مقررہوئے۔ یہاں سے استعفٰی دے کر بمبئی چلے گئے۔ جہاں فلمی دنیا سے منسلک ہوگئے۔ نظموں کے مجموعے سلاسل ، پچھلے پہر اور نذر بتاں شائع ہوچکے ہیں۔