جھیل ناصر
وکیپیڈیا سے
جھیل ناصر (عربی: بحيرۃ ناصر) جنوبی مصر اور شمالی سوڈان کا ایک عظیم آبی ذخیرہ ہے۔ اس کا 83 فیصد حصہ مصر میں ہے جہاں اسے جھیل ناصر کہا جاتا ہے جبکہ سوڈان میں اسے جھیل نوبیا کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
یہ جھیل 1958ء سے 1970ء کے دوران دریائے نیل پر تعمیر کئے جانے والے اسوان بند کے نتیجے میں بنی۔
جھیل ناصر 550 کلومیٹر طویل اور خط سرطان کے قریب زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر عریض ہے۔ اس کا کل سطحی رقبہ 5،250 مربع کلومیٹر اور پانی کے ذخیرے کی گنجائش 157 مکعب کلومیٹر ہے۔
1960ء کی دہائی میں بند کی تعمیر کے دوران ارد گرد کے کئی علاقوں سے افراد کو منتقل کردیا گیا جبکہ سوڈان کی دریائی بندرگاہ وادی حلفا مکمل طور پر زیر آب آگئی اور نیا شہر اسیجھیل کےکنارے بسایا گیا۔
یہ جھیل سابق مصری صدر جمال عبدالناصر کے نام سے موسوم ہے جو اس متنازعہ بند کے منصوبے کے خالق تھے۔
1990ء کی دہائی میں جھیل میں ذخیرہ آب حد سے زیادہ بڑھنے کے بعد پانی مغربی صحرا کی جانب سفر کرنے لگا جس سے 1998ء کے اوائل میں توشکہ جھیلیں تشکیل پائیں۔