حفیظ تائب
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1933
انتقال: 13جون 2004ء
مشہور نعت گو شاعر۔دس سے زائد کتب لکھیں ان کا پہلا مجموعہ’صلو علیہ و آلہ‘ انیس سو اٹھتر میں شائع ہوا ۔ان کی مشہور تصانیف میں ، وہی یایسن وہی طاحہٰ‘،’وسلم تسلیمہ‘، ’کوثریہ‘، اور ’سِک مِتراں دی ‘بھی شامل ہیں۔
ان کا شمار پاکستان میں نعت گوئی کو فروغ دینے والے بانی شعراء میں ہوتا ہے۔ انہیں نعت کے ایک اعلیٰ پایہ کے محقق اور تنقید نگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ فروغ نعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا اس کے علاوہ انہیں نقوش ایوارڈ ، آدم جی ایوارڈ، ہمدرد فاؤنڈیشن ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔ کینسر کی عارضے کی وجہ سے لاہور میں انتقال ہوا۔