خواجہ دل محمد
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1884ء
انتقال: 1961ء
شاعر۔ ریاضی دان۔لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے کیا اور 9 جولائی 1907ء کو اسلامیہ کالج لاہور میں ریاضی کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ عمر بھی اس دانش گاہ سے منسلک رہے۔ آخر میں اسی کالج کے پرنسپل بنے اور اسی حیثیت میں 1944ء میں ریٹائر ہوئے۔ ایک اچھے شاعر اور ایک قابل ریاضی دان کا یک جا ہونا خاص دشوار ہے۔ لیکن خواجہ دل محمد کی شخصیت میں شعر و ہندسہ کی ایک یکجائی کو بطور مثال پیش کیا جاسکتا ہے۔ ریاضی کے 32 درسی کتابوں کے مصنف تھے۔ گیتا کا اردو نظم میں ترجمہ کیا۔ سورۃ فاتحہ کی منظوم تفسیر روح قرآن کے نام سے لکھی ۔ بچوں کے لیے بھی آسان اور دلچسپ نظمیں لکھتے تھے۔ یونیورسٹی کے فیلو اور سنڈیکیٹ کےرکن تھے۔ بیس سال تک مسلسل لاہور میونسپلٹی کے رکن ہرے۔ لاہور کی ایک سڑک ان کے نام سے موسوم ہے۔
زمرہ جات: سوانح حیات | شاعر | ریاضی دان