تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام/وثق دوم
وکیپیڈیا سے
how come i write in urdu font?
فہرست |
شاید آپ نے پڑھا نہ ہو
- )ناموں میں زیر زبر استعمال نہ کریں، اس سے سرچ میں مشکل ہوگی۔
- ) مضمون کے نام کے ساتھ انگریزی نام نہ لکھیں (صرف لنک میں لکھیں)) مثلا ترتیباتِ زمانی (ٹائم لائنز / کرونولوجیز) علم (سائنس) ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 17:50, 21 نومبر 2005 (UTC)
میں نے پڑھا تو تھا
- آپ کیا چاہتے ہیں ؟ Category یا نیا صفحہ بناتے وقت ( ) میں انگریزی نہ لکھی جاۓ بلکہ اس کے لیۓ جو لنک ہو اس پر انگریزی لکھدی جاۓ ؟؟ مثلاً [ [ Category : ترتیب زمانی | ترتیب زمانی (کرونولوجی) ] ] یہی چاہتے ہیں نہ آپ ؟؟ اسی طرح اعراب بھی صرف لنکس پر استعمال کیۓ جائں ، صحیح ؟؟
- آپ نے جو فونٹس دیۓ ہیں انمیں نمبر 3 GlobalScience بہتر نظر آتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکی لائن اسپیس مائکروسوفٹ کے انگریزی فونٹس جتنی ہی لگتی ہے ، براہ مہربانی اسکے ساتھ اسی سائز میں اور اسی فونٹ کو استعمال کرتے ہوۓ انگریزی کا نمونہ بھی دیجیۓ ۔ دوسری بات یہ بھی دیکھے کہ کیا اس فونٹ میں پورا صفحہ لکھنے سے page up down کا عمل سست تو نہیں ہوجاتا؟ صرف ایک لائن اور وہ بھی image سے اس بات کا اندازہ مجھے نہیں ہو رہا ۔ Crulp کے فونٹس میں یہ مسلہ میں دیکھ چکا ہوں اسی لیۓ انکو استعمال نہیں کرتا ۔ آخری اور اہم گذارش یہ ہے کہ براہ کرم جب تک ہم آپس میں متفق ہو کر کوئی فیصلہ نہ کرلیں اس وقت تک فونٹس کو سسٹم میں نہ ڈالیۓ گا ، اگر اوپر بیان کردہ خامیوں کا فونٹ ڈال دیا گیا تو میں مزید کام سے معذرت چاہوں گا۔ بہت نوازش
فی الحال بہتر فونٹ
ثاقب صاحب میں نے اس سائٹ پر جاکر وہ تمام فونٹ انسٹال کرکہ دیکھے ہیں جو آپ نے اوپر دیۓ ہیں
http://www.geocities.com/gsmultipublications/fonts.html
ان میں صرف Times New Roman ہی ایسا ہے کہ جسکو ایک ٹھنڈی آہ بھر کر استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسکے علاوہ تمام کے تمام فونٹ ایک مذاق ہیں ، اور قابل استعمال نہیں ۔ آگے آپکی مرضی ، شکریہ
- جی آپ درست سمحھے۔
- آپ بہت حلد غصے میں آ جاتے ہیں اور مرنے مرانے پر آجاتے ہیں۔ میں آپ کے کہنے سے پہلے ہی فونٹس کا استعمال شروع کر چکا تھا۔ دوسرا میں نے بہت سی سائٹس دیکھی ہیں جن میں [1] [2] [3] [4] [5] [6] [7]
- شامل ہیں دیکھا ہے سب Urdu Naskh Asiatype ہی استعمال کر رہی ہیں۔ Global Science میں کوشش کی ہے مگر میں میرے خیال میں انگریزی نہیں حروف تحجی نہیں ہے۔
- اس وقت آپ Urdu Naskh Asiatype میں دیکھ رہے ہیں اور میں نے winXp or win2000 میں دیکھا ہے یہ ٹھیک نظر آرہے ہيں۔
- جناب آپ سے پھر گزارش ہے کہ اتنی جلدی غصے میں نہ آیا کریں۔ ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 04:08, 22 نومبر 2005 (UTC)
نہیں ثاقب صاحب
نہیں ثاقب صاحب غصہ میں کیسے کرسکتا ہوں ، اسکا تو مجھے حق ہی نہیں بس اگر لکھائی بھدی اور بدصورت ہو تو میرا دل لکھنے کا تو کیا سائٹ دیکھنے کا بھی نہیں چاہتا ، بس اسی لیۓ عرض کی تھی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں صرف Urdu Naskh Asiatype یا Times New Roman ہی استعمال کرتا ہوں کیونکہ اس وقت صرف یہی دو خط (فونٹ) قابل استعمال ہیں ۔ آپ ایک بات بتائے ؛ آپکو تمام سسٹم Urdu Naskh Asiatype میں کرنے میں کیا دشواری ہے ؟ اسطرح اگر کسی کے کمپیوٹر میں Urdu Naskh Asiatype نہ بھی ہوۓ تو کمپیوٹر خودبخود مائکروسوفٹ کے ڈیفالٹ فونٹ Times New Roman یا Tahoma میں اردو دکھا دیتا ہے اور Text presentation میں کوئی خرابی نہیں ہوتی ۔ BBC والوں نے اردو فونٹ کے لیۓ دنیا چھان ماری مگر Urdu Naskh Asiatype سے بہتر کوئی فونٹ نہیں ملا تو اسی کا انتخاب کیا ۔
- میں نے کر دیا ہے اب آپ سب کچھ Urdu Naskh asiatype میں ہی پڑھ رہے ہیں۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 06:00, 22 نومبر 2005 (UTC)
جی نہیں ، مجھے تو اب سارا موجودہ سرگرمیاں کا صفحہ Times New Roman میں نظر آرہا ہے کیونکہ آپ نے تمام font tags remove کر دیۓ ہیں ۔ آپ نے کس صفحہ کے فونٹ Urdu Naskh Asiatype میں کیۓ ہیں ؟
- اس وقت تصاویر تو اپ لوڈ نہیں ہو سکتی ورنہ آپ کو سکرین شاٹ بھیج دیتا۔
- مجھے رسم الخط کا فرق تو نہیں پتا مگر مجھے گنتی دیکھ کر ضرور محسوس ہو رہا ہے کے یہ urdu naskh asiatype ہی ہے۔
- دوسرا مجھے پہلے حالیہ تبدیلیاں میں تحریر ٹوٹی پھوٹی نظر اتی تھی اب ٹھیک نظر آ رہی ہے۔
آپ یہ بتائیں
- آپ کا اوپریٹگ سسٹم کون سا ہے؟
- بروزر کون سا استعمال کر رہے ہیں؟
- اس بات کی کا یقین کر لہیں کے urdu naskh asiatype انسٹالڈ ہے۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 08:04, 22 نومبر 2005 (UTC)
جی یہ IE کے ساتھ کوئی مساہ ہے۔ فائرقاکس میں ٹھیک نظر آ رہا ہے۔203.81.197.179 08:08, 22 نومبر 2005 (UTC)
مسلہ سمجھ آ گیا ہے
اب دیکھیں، اب فائرفاکس میں ٹھیک نظرآرہا ہے جبکے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ٹھیک نظر نہیں آرہا۔ اب مجھے سمحھ نہیں آرہی کے مسلہ کیا ہے۔ میں دو رسم الخطوط کے درمیان تو آسانی سے فرق کر سکتا ہوں مگر تین کے درمیان کبھی فرق معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ آپ یا خاور صاحب بتا سکتے ہیں کے اب یہ سفاری میں کیسا نظر آتا ہے۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 16:26, 22 نومبر 2005 (UTC)
جى ميرى مشين پر سفارى اور فائر فوكس پر كچهـ اس طرح نظر اتا هے
http://www.lesdiplos.com/bng%20files/safari.jpg
http://www.lesdiplos.com/bng%20files/firfox.jpg
جی
جی رسم الخط کی جمع خطوط ہے ۔ لیکن آپ رسم الخط نہیں صرف خط استعمال کیجیۓ یعنی فونٹ کی اردو خط ۔ ہم الفاظ کو جس قدر سادہ رکھیں گے اسی قدر لوگوں کے لیۓ آسانی ہوگی ۔ یادش بخیر!
جی نہیں
جی نہیں ثاقب صاحب آپ نے جو اسکرین شاٹ بھیجے ہیں ان میں اول تو کوئی بھی URDU NASKH ASIATYPE میں نہیں ہے ۔ یہ دیکھے میں نے < FONT FACE=" URDU NASKH ASIATYPE" > کا ٹیگ لگا کر نمو نا بھیجا ہے آپکو اسمیں URDU NASKH ASIATYPE نظر آجاۓ گا۔ آپ براہ کرم مجھے اس صفحہ کا لنک بھیج دیجے جہاں خط (فونٹ) تبدیل کیے جاتے ہیں میں چیک کرتا ہو کہ کیا گڑ بڑ ہورہی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ مل کر ہم اس مسلہء کو حل کرلیں ۔ نوازش ۔ جی آپ نام اردو میں کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے کر دیجۓ
br>
میرا مشورہ
ثاقب صاحب میں نے فونٹ کے انتخاب کے بارے میں مختلف پہلو سے بہت سوچ بچار کی ہے اور آخر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے مائکرو سوفٹ کے Times New Roman کو ہی رکھا جاے (کم از کم فی الحال) ، اسکی وجوہات یہ ہیں
- مائکروسوفٹ کے فونٹس کے علاوہ urdu naskh asiatype سمیت کسی بھی فونٹ کی formating مثلا بولڈ کرنا یا انڈرلائن کرنا درست نہیں ہے ۔
- مائکرو سوفٹ Times new roman , Tahoma وغیرہ کے علاوہ کسی بھی فونٹ کی لائن اسبیس انگریزی لکھی جاے تو بہت وائڈ ہوجاتی ہے اور اگر سائز کو چھوٹا منتخب کیا جاۓ تو پڑہنے میں دشواری ہوتی ہے جو کہ کمزور نظر والوں کے لیۓ ایک مصیبت ثابت ہوتی ہے ۔
- اسکے علاوہ Times new roman اور مائکروسوفٹ کے دیگر فونٹس مثلا Tahoma , arial وغیرہ کے سوا کوئی بھی اردو فونٹ چاہے وہ urdu naskh asiatyp ہو یا کوئی اور بعض کمپیوٹرز (خاص طور پر LCD display) پر بہت مدہم (like gray 60% color) نظر آتا ہے جو کہ اگر کمرے میں تیز روشنی ہو تو پڑھنا ناممکن ہوجاتا ہے ، جبکہ Times new roman کتنی بھی تیز روشنی ہو اور کوئی بھی display ہو بالکل واضح اور شارپ نظر آتا ہے
- یہی وجوہات ہیں کے عربی کے لاتعداد انتہائی خو بصورت فونٹس (پرائویٹ کمپنیوں کے) موجود ہونے کے باوجود تمام بڑی عربی کی سائٹس Times new roman ہی کو استعمال کر رہی ہیں ۔
-
- MediaWiki:Monobook.css میں جا کر آپ سکن میں ترامیم کر سکتے میں.اصل css[8] یہ ہے۔ جس کو monobook.css override کرتی ہے۔ اور اس سے دیکھیں کے کہاں کون سا سٹائل اپلاۓ ہو رہا ہے۔
- یہ میرا سکرین شاٹ ہے۔اس میں جہاں گنتی لکھی ہوئی ہے وہ غور سے دیکھیں اور جہاں دو آنکھوں والی حے ہے وہ بھی غور سے دیکھیں۔ (پہلے خاور صاحب نے بھیجے تھے سکرین شاٹ)۔
- جب تک میں نے css میں urdu naskh asiatype نہیں لکھا تھا تب تک میرے براوزر میں حالیہ تبدیلیاں والا صفحہ ٹوٹا ہوا نظر آتا تھا۔
- میں آپ کا نام افرازالقریش سے تبدیل کر رہا ہوں۔
- ویسے اصل چیز یہ ہے کہ ہمارے پاس مواد کتنا ہے۔ جب ہم امیر کبیر ہو جائیں گے تو آرائش و زبائش کا کام کر لیں گے۔
ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 02:49, 23 نومبر 2005 (UTC)
اتفاق
میں آپ کی امیر کبیر والی بات سے اتفاق کرتا ہون ، لیکن پورے ویکیپیڈیا میں یکسانیت کی خاطر ہم کو اسکے ڈیزائن اور وضع قطع پر بھی توجہ دینی ہے اگر ایسا نہیں کیا جاۓ گا تو لوگوں کا اسپر اعتماد مشکوک ہوگا خواہ ہم انگریزی سے زیادہ معیار کی معلومات رکھ دیں ، یہ انسان کی نفسیات کا معاملہ ہے ۔ خیر آپ مجھے یہ تو بتائے کہ آپ کونسا خط فی الحال رکھنا چاہتے ہیں Times new roman یا Urdu naskh asiatype ؟؟ Times new roman کے چند فوائد کے مطالق اور urdu naskh asiatype کی خامیوں کے مطالق میری اوپر کی گذارشات پر بھی ایک نظر ڈال لیجیۓ گا۔ نیک تمنائیں
- میرے نزدیک تو موجودہ حالت ٹھیک ہے کیونکے times new roman فائرفاکس میں ٹھیک نظر نہیں آتا۔اب مجھے کوئی مساہ درپیش نہیں ہے (جب بھی italic text ہوتا تھا لفظ ٹوٹ جاتا تھا)۔جبکے IE میں times new roman ہی نظر آ رہا ہے۔ آگۓ جیسے آپ کی مرضی۔۔۔ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 15:32, 23 نومبر 2005 (UTC)
If u Want urdu bold font then u need Arabic transparant Font is best. ok Thanks
اردو ویکپیڈیاکا logo
ثاقب صاحب صفحہ اول پر For non-Urdu-Speakers کا رابطہ دیا ہے اس سلسلے میں انگریزی ویکیپیڈیا پر اردو ویکیپیڈیا کا مضمون لکھ ریا ہوں مگر مجھے urdu logo کا درست name نہیں معلوم ، آپ براہ کرم اس لنک http://en.wikipedia.org/wiki/Urdu_Wikipedia پر جاکر urdu logo کا لنک درست کر دیجیے شکریہ ۔
give me some time
Ok, Dear Saqib give me some time, i will check the pages you mentioned and then i will rearrange the links. Unwanted pages can be deleted, dont worry.
ويکيپيڈيا:سفارت خانہ
سفارت خانہ ایک بالکل الگ چیز ہے میں نے آپکے بتاۓ ہوۓ طریقہ پر ترامیم کردی ہے ذرا ایک نظر دیکھ لیجیۓ گا شکریہ۔ فرانسیسی کا لنک ثاقب بھائی نے دیا ہے یا خاور بھائی نے ؟ اگر کوئی فرانسیسی میں ڈاک آگئی تو سنبھالیۓ گا۔ ابھی جو سفارت خانہ ہے وہ تو عربی سے لنک ہے اور درست بھی نہیں ، یہاں تک کے جو حوالہ ہے وہ بھی عربی کے وکیپیڈیا کے بارے میں ہے ۔ خیر ابھی مجھے اور کام کرنا ہے ، خاص طور پر انگریزی اور جاپانی سفارت خانہ کے مطابق اردو سفارت خانہ بنارہا ہوں تھوڑا انتظار کیجیۓ اور اپنے مشورے ضرور دیتے رہیۓ ۔ نوازش
- جی یہ لنک تو میں نے ہی دیا ہے مگر میرا خیال ہے کے خاور صاحب فرانس میں رہتے ہیں ان کو کچھ تو فرانسیسی سے شدبد ہوگی! ان کو ویسے جاپانی سے بھی شدبد ہے۔
- وہ سفارت خانے میں میں نے کاپی پیسٹ کیا تھا۔ میں نے کسی آنے والے کے لیے جان بوجھ کر چھوڑ دیا تھا۔
- For non-Urdu-speakers والا لنک زیادہ اچھا نہ ہوتا کہ Urdu Support | امدادی ہدایات برائےاردو | Translate this pageکے ساتھ ہوتا؟ثاقب سعود [[User_talk:wisesabre|(تبادلہٴ خیال)]] 17:24, 25 نومبر 2005 (UTC)
معاف كرنا يارو فرانسيسى ميں خط وكتابت كاتو ميں اهل نهيں هوں ـ جاپانى ميں اهل ذبان كى طرح بول ليتا هوں اور معقول حد تكـ لكهـ اور پڑه بهى سكتا هوں ـ ميرے خيال ميں قريشى صاحب جاپانى ميں مهارت ركهتے هوں گے ـ
خاورkhawar
- جی میں نے بھی یہی سوچا ہے کہ یہ لنکس صفحہ اول کے ساتھ For non-Urdu-Speaker پر بھی ہوں ، لیکن ذرا سوچ رہا ہوں ۔ وہی بات کے تھوڑا وقت لگے گا۔ اسکے علاوہ میں اردو رسم الخط کو کس طرح پڑھا جاتا ہے کے مطالق بھی ایک مضمون اس صفحہ پر دینے کے لیۓ تیار کر رہا ہوں ۔ ذرا ترتیب اور وضع قطع سوچنے دیجیۓ ۔
تصاویر
افراز صاحب آپ نے جو تصاویر اپ لوڈ کی ہیں وہ jpg فورمیٹ میں ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کے ان کا معیار اچھا نہیں ہے۔ مجھے لگتاہے کہ سیو کرتے وقت آپ نے تصاویر بہت زیادہ کمپریس کر دیں ہیں۔ مثالا Image:DNA.JPG۔ اگر ممکن ہو تو ٹھیک کردیں۔ ویسے انگریزی وکیپیڈیا میں عام طور پر png فورمیٹ استعمال ہوتا ہے۔سیف اللہ 05:44, 15 دسمبر 2005 (UTC) ضائع کی ہجے درست کرنے کا شکریہ۔ تصاویر آئندہ سے انگریزی فورمیٹ کی ہی استعمال کریں گے فی الحال سائز بڑھا رہا ہوں دیکھ کر بتائے گا کچھ بہتری آئی کہ نہیں۔
- کام چل سکتا ہے سیف اللہ 17:58, 15 دسمبر 2005 (UTC)
M. Mubin
I donot have Urdu writing facility right now but I think M. Mubin work could be copied to ur.wikibooks.org. with his permission thanks Saqib Saud
logo
ایک ویکیپیڈیا کانیا Logo اپ لوڈ کیا ہے جس میں اسپر اردو لفظ --- ابجد --- درج ہے ۔ اسکے بارے میں کیا خیال ہے ؟ اگر صفحہ اول کے لیۓ اتفاق ، پرانے logo پر ہی ہوا تو اس نئی فائل کو حذف کردیں گے۔ بس ایسے ہی ایک تجربہ کیا ہے۔
- مجھے اس لوگو پر کوئی اعتراض نہیں۔ سیف اللہ
مجهے بهى اس لوگوپر كوئى اعتراض نهيں ـ افراز صاحب آپ كى بات كا مختصر جواب دينے كا مطلب آپ كے لكهے كو غير اهم سمجهنا نهيں هے ـ بلكه يه ميرا ليزى پن هے ـ كه ذياده ٹائپ كرنے سے گهبراتا هوں ـ يا آگر ميں آپ كى يا سيف الله كى بات كا جواب نهيں لكهتا تو اس مطلب هوتا هے كه ميں آپ لوگوں سے اس بات پر متفق هوں ـ خاورkhawar
شکریہ
خاوربھائی اور سیف اللہ بھائی آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ اب ایک بات یہ ہے کہ اگر اس نۓ لوگو پر اتفاق راۓ ہوہی گیا ہے تو براہ کرم آپ دونوں میں سے جسکو بھی طریقہ آتا ہو، نۓ لوگو کو صفحہ اول پر تبدیل کر دیجیۓ یا پھر یہ کہ مجھے اس جگہ کا ایڈریس بتا دیجیۓ کہ جہاں سے صفحہ اول کا لوگو تبدیل کیا جاسکتا ہو۔ مجھے معلوم نہیں۔ نوازش ۔ افراز
نیا علم (لوگو)
کے بارے میں راۓ دیں۔ سیف اللہ 19:02, 28 مئ 2006 (UTC)
ایک بات میں بھول گیا۔ ابجد لکھنا۔ وہ لکھ کر دوبارہ اپ لوڈ کرتا ہوں۔سیف اللہ 19:03, 28 مئ 2006 (UTC)
کردیا سیف اللہ 19:21, 28 مئ 2006 (UTC)