سائمن بولیور
وکیپیڈیا سے
Simon Boliuar
پیدائش: 1783ء
انتقال: 1830ء
جنوبی امریکا کا ایک محب وطن جسے جنوبی امریکا کا نجات دہندہ کہا جاتا ہے۔ وینزویلا کے دارلحکومت کیرمیکس میں پیدا ہوا۔ میڈرڈ میں تعلیم پائی۔ یورپ اور امریکا کی سیاحت کی۔ 1809ء میں وینزویلا واپس آیا۔ اور ہسپانیہ کے خلاف وینزویلا کی تحریک آزادی کی قیادت کی۔ 1811ء میں وینزویلا نے خود مختاری کا اعلان کر دیا۔ جس سے ہسپانیہ سے جنگ چھڑ گئی جو آٹھ سال جاری رہی۔ اس دوران میں بولیور کو پانچ بار وطن چھوڑنا پڑا۔ لیکن جب بھی واپس آیا ، پہلے سے بڑھ چڑھ کر جنگ آزادی میں حصہ لیا۔
1819ء میں وینزویلا اور گرینیڈا نے مل کر جمہوریہ بنائی جس کا نام کولمبیا رکھا گیا۔ بولیور اس کا صدر منتخب ہوا۔ 1821ء میں آئین کااعلان ہوا تو بولیور دوبارہ صدر چنا گیا۔ 1823ء میں اس نے ہسپانیہ کو اکوادور سے بھی باہر کیا۔ وہ جنوبی امریکا کی تمام جمہوریتوں کو متحد کرنا چاہتا تھا۔ مگر اس کی یہ آرزو پوری نہ ہوسکی۔ 1830ء میں دل برداشتہ ہو کر مستعفی ہوگیا اور بقیہ زندگی بڑی عسرت میں گزاری۔ جنوبی امریکا کے متعدد ممالک کے درالحکومتوں میں اس کے مجسمے نصب ہیں۔ بولیویا کا ملک بھی اسی کے نام سے موسوم ہے۔]