سید علی گیلانی
وکیپیڈیا سے
سید علی گیلانی بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ایک سیاسی رہنما ہیں۔ وہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے حامی ہیں۔
وہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن رہے ہیں جبکہ انہوں نے جدوجہد آزادی کے لئے ایک الگ جماعت "تحریک حریت" بھی بنارکھی ہے جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہے۔
وہ معروف عالمی مسلم فورم "رابطہ عالم اسلامی" کے رکن ہیں۔ وہ یہ رکنیت حاصل کرنے والے پہلے کشمیری ہیں۔ ان سے قبل سید ابو الاعلی مودودی اور سید ابو الحسن علی ندوی جیسی شخصیات برصغیر سے اس فورم کی رکن رہ چکی ہیں۔
وہ ضلع بارہ مولا کے قصبے سو پور سے تعلق رکھتے ہیں۔
مجاہد آزادی ہونے کے ساتھ ساتھ وہ علم و ادب سے شغف رکھنے والی شخصیت بھی ہیں اور علامہ اقبال کے بہت بڑے مداح ہیں۔ وہ اپنے دور اسیری کی یادداشتیں ایک کتاب کی صورت میں تحریر کرچکے ہیں جس کا نام "روداد قفس" ہے۔
اسی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بھارتی جیلوں میں گزارا ہے۔