شارجہ
وکیپیڈیا سے
شارجہ (عربی: الشارقة) متحدہ عرب امارات کی 7 امارتوں میں سے ایک ہے جو خلیج فارس کے ساتھ 16 کلومیٹر ساحل اور اس سے ملحقہ 80 کلومیٹر علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ امارت کا کل رقبہ ایک ہزار 3 مربع میل (2 ہزار 600 مربع کلومیٹر) ہے۔ 2003ء کے مطابق یہاں کی کل آبادی 6 لاکھ 36 ہزار ہے۔
یہ متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے بڑی امارت ہے اور ملک کا واحد مقام ہے جس کی سرحدیں خلیج فارس اور خلیج اومان دونوں سے ملتی ہیں۔
شارجہ نے اپنے کرکٹ اسٹیڈیم کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی جہاں 200 سے زائد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جو کسی بھی میدان سے زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں 4 ٹیسٹ مقابلے بھی کھیلے گئے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں سے یہاں مقابلوں کا انعقاد نہیں ہورہا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: نامکمل | شہر | ایشیائی شہر