صاحب ابن عباد
وکیپیڈیا سے
خاندان بنو بویہ کی حکومت جب عضد الدولہ کے انتقال کے بعد تقسیم ہوگئی تو عراق، رے اور فارس میں شہزاروں نے علیحدہ علیحدہ حکومتیں قائم کرلیں۔ ان میں سے رے کی حکومت اس لحاظ سےمشہور ہوئی اس کےاس حکمران فخر الدولہ کو ایک بڑا قابل وزیر صاحب ابن عباد مل گیا تھا۔ صاحب نے٣٧٣ھ تا ٣٨٥ھ تک ١٢ سال وزارت کی اور ایسی شہرت حاصل کی جیسی خلافت عباسیہ کےزمانےمیں برامکہ نےحاصل کی تھی۔ وہ صاحب تصنیف بھی تھا اور اس نےکئی کتابیں بھی لکھیں۔ اس کا کتب خانہ اتنا بڑا تھا کہ ایک مرتبہ ایک سامانی بادشاہ نےاس کو وزیر بنانےکی خواہش کی تو اس نےیہ کہہ کر انکار کردیاکہ میرےکتب کو منتقل کرنےکےلئے٤٠٠ اونٹوں کی ضرورت ہوگی۔