صفہ
وکیپیڈیا سے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں مسجد نبوی، مدینہ منورہ کے احاطے میں شمال کی جانب ایک چبوترے پر، کھجور کے پتوں کا ایک سائبان تھا۔ یہاں وہ اصحابہ کرام رضی اللہ عنہ رہا کرتے تھے جن کا کوئی گھر بار نہیں تھا۔ وہ فقر و فاقہ کی زندگی بسر کرتے اور حضرت محمد صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم سے تعلیم پاتے تھے۔ حضرت بلال، حضرت سلمان فارسی، حضرت ابوذر غفاری اور حضرت زید بن الخطاب رضی اللہ عنہ اسی گروہ میں شامل تھے۔