صوبہ الرياض
وکیپیڈیا سے
صوبہ الریاض | |
![]() |
|
عمومی معلومات | |
صوبہ کا صدر مقام | ریاض |
صدر صوبہ (امیر) | سلمان بن عبدالعزيز |
رقبہ | 412,000 مربع کلومیٹر |
آبادی | 4,485,000 (1999ء) |
الریاض (عربی: الرياض)(انگریزی: Ar Riyad) سعودی عرب کا مرکزی صوبہ ہے جسکے مشرق و شمال مشرق میں سعودی صوبہ الشرقيہ، شمال مغرب میں صوبہ القصيم مغرب میں صوبہ المدینہ و صوبہ الحجاز، جنوب مغرب میں صوبہ عسير اور جنوب میں صبہ نجران واقعہ ہے۔ صوبہ کا کل رقبہ 412,000 مربع کلومیٹر اور آبادی 1999ء میں 4,485,000 تھی۔ صوبائی صدر مقام ریاض ہے جو قومی دارالحکومت بھی ہے۔ دیگر اہم شہروں میں الدوادمي، القويعيہ، الافلاج، سدير، شقراء، عفيف، ضرماء، رماح، حريملاء، الغاط، الخرج، المجمعہ، الحريق، وادي الدواسر، الزلفي، حوطہ تميم، السليل، المزاحميہ، ثادق شامل ہیں۔