عزت بیگووچ
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1931ء
وفات: اکتوبر 2003ء
بوسنیا کے سابق صدر ۔ انیس سو نوے کے عشرے میں بوسنیا کی خانہ جنگی میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ ملک میں کثیر نسلی حکومت کے قیام کے زبردست حامی رہے۔ یوگوسلاویا میں ٹیٹو کی سربراہی میں کمیونسٹ حکومت کے دوران عزت بیگووچ کو مسلم قوم پرست گروہ سے وابستہ ہونے کی وجہ سے جیل کی سزا بھی کاٹنا پڑی ۔
تاہم انیس سو پچاسی میں وہ بوسنیا کے صدر منتخب ہوئے۔ صدر بننے کے بعد عزت بیگووچ کی حکومت کو سربیا کی فوج کے محاصرے کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں وہ امریکہ کی ثالثی میں طے ہونے والے امن معاہدے پر رضامند ہو گئے جس کے تحت بوسنیا ہرزیگووینا کو ایک سربیائی جمہوریہ اور مسلم اور کروشیائی وفاق میں تبدیل کر دیا گیا۔جنگ کے خاتمے کے بعد عزت بیگووچ مسلم نشست پر بوسنیا کے صدر منتخب ہوئے۔ لیکن خرابئ صحت کی وجہ انہیں اس عہدے سے دستبردار ہونا پڑا