عنایت اللہ گنڈاپور
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1918
وفات: 2005ء
سردار عنایت اللہ گنڈاپور نے انیس سو ستر میں سیاسی کیرئر کا آغاز کیا۔ وہ پہلی مرتبہ مرحوم گورنر سرحد حیات محمد خان شیرپاؤ کے دور میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد میں ان کی کابینہ میں بطور مشیر کام کیا۔ وہ وزیر اعلیٰ مفتی محمود کی کابینہ میں وزیر مال رہے۔
انیس سو چوہتر میں انہوں نے گورنر اسلم خٹک کے دور میں سرحد کے وزیر اعلیٰ کا منصب بھی سنبھالا اور اس عہدے پر بائیس ماہ تک رہے۔
وزیر اعلیٰ نصراللہ خٹک کے دور میں سینئر وزیر بنے لیکن نو ماہ تک یہ وزارت چلانے کے بعد مستعفی ہوگئے۔ بعد میں وہ پیپلز پارٹی اور بحثیت آزاد امیدوار انتخابات جیتے رہے۔ سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں انہیں دو حلقوں سے کامیابی ملی۔
ایک نشست پر بعد میں اپنے بیٹے اسرار اللہ گنڈاپور کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کیا۔
اپنی عمر آخری عمر میں اسمبلی میں کوئی فعال کردار تو ادا نہیں کیا لیکن مذہبی جماعتوں کے اکثریت والے ایوان میں انگریزی ہیٹ پہن کر حاضری باقاعدگی سے آخری وقت تک دیتے رہے۔
اپنے مخصوص طرز لباس کی وجہ سے سرحد اسمبلی میں وہ ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔ ان کی بکتر بند گاڑی کے طرز کی مخصوص جیپ بھی ان کی خاص علامت بن چکی تھی۔