Static Wikipedia February 2008 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu

Web Analytics
Cookie Policy Terms and Conditions فن لینڈ - وکیپیڈیا

فن لینڈ

وکیپیڈیا سے

فہرست

[ترمیم] ابتدائی دور

فن لینڈ میں سب سے پہلے انسان‌ نے 7000 سال ق م میں آخری برفانی دور(Ice Age)کے بعد سے رہائش رکھنا شروع کیا۔ اس دور کے فننز(فن لینڈ کے باشندے) شکاری اور مل جل کر رہنے والے تھے۔ مزے کی بات یہ کہ اس دور کے شکاری برف پر چلنے کے لئے درختوں کی چھال کا استعمال کرتے تھے جو کہ ماڈرن سکیینگ کی ایک شکل تھی۔ انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ برف میں رینڈیئر، موذ اور ایلک دھنس جاتے ہیں۔ ان کا شکار کرنے کے لئے اس نے یہ استعمال کیا۔ اگلے ہزار سال میں انسانوں کی آمد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ 2500 سال ق م میں‌انہوں‌نے کھیتی باڑی کو اپنایا۔ 1500 سال ق م میں انہوں نے تانبے سے واقفیت پیدا کی اور اس سے ہتھیار اور آلات بنانا شروع کیے۔تانبے کی دریافت کے ہزار سال کے بعد لوہے کا استعمال شروع ہوا۔مگر حیران کن بات یہ ہے کہ اس دور کے فننز کا اپنی ہم عصر تہذیبوں(روم اور یونان) سے کوئی خاص تعلق نہ تھا۔


[ترمیم] قرونٍ وسطٰی

فن لینڈ کی سب سے پرانی تاریخ جو کہ ریکارڈ شدہ ہے، 12 ویں صدی سے شروع ہوئی۔1120 میں عیسائی مشنریوں‌نے کام شروع کیا۔ اس واسطے انہوں نے طاقت کا استعمال بھی کیا۔ سویڈن کے بادشاہ نے 1157 میں صلیبی جنگ میں‌کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک انگریز بشپ ہنری آف اُپاسالا نے بھی اس کا ساتھ دیا اور جنگ کے بعد وہ یہیں‌رکا۔ بعد ازاں مارا گیا اورفن لینڈ کا پیٹرن سینٹ بنا۔1172 میں‌فننز کو پوپ سے اجازت مل گئی کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں وہ اپنا مذہب عارضی طور پر تبدیل کر سکتے ہیں مگر جارح افواج کی واپسی پر انہیں فوراً اپنے مذہب کی طرف واپس آنا ہوگا۔ پوپ نے سویڈن پر زور دیا کہ وہ فن لینڈ کو اپنا حصہ بنا لیں۔

لیکن فن لینڈ سویڈن کے لئے اتنا آسان نہ تھا۔یہاں‌کئی اور ریاستی افواج بھی حملہ آور ہوتی تھیں۔ ڈینش لوگوں کے 1191 اور 1202 میں دو بار یہاں حملہ کیا۔اس کے علاوہ نووگُرد(اب یہ علاقہ روس میں شامل ہے)نے بھی فن لینڈ پر حملہ کیا تاکہ اس پر قبضہ کر کے لوگوں کو ایسٹرن آرتھوڈکس چرچ کی طرف موڑا جاسکے۔اس سلسلے میں سوئیڈش اور نووگُرد کی افواج کے درمیان دریائے نیوا کے کنارے 1240 میں لڑائی ہوئی اور نووگُرد والوں نے فتح‌حاصل کی۔1240 میں ارل بٍرگٍر کی سربراہی میں سوئیڈش نے دوبارہ حملہ کیا اور اس دوسری صلیبی جنگ میں کامیابی حاصل کی۔اس جنگ کے بعد سوئیڈش فوج نے ہیم(Häme) نامی شہر بھی قبضہ کر کے وہاں قلعہ بنایا اور یہ ہیمے لینا (Hämeenlinna) کہلایا۔

1291 میں پہلی بار ایک فنن کو بشپ آف تُرکُو (Bishop of Turku)کا درجہ دیا گیا۔

اسی دوران سوئیڈش لوگوں نے کثیر تعداد میں فن لینڈ میں رہائش اختیار کرنا شروع کی اور یہاں‌ایک لحاظ سے سوئیڈش کالونی بننا شروع ہو گئی۔ 1323 میں فن لینڈ کو سویڈن کا صوبہ قرار دے دیا گیا۔ سویڈن کا قانون یہاں‌لاگو ہوا اگرچہ اس کو بھی کسی حد تک مقامی رنگ میں ڈھال دیا گیا تھا۔ 1362 تک فننز کو سویڈن کے بادشاہی انتخابات میں حصہ لینے کا حق مل چکا تھا۔ 1397 میں فن لینڈ یونین آف کالیمار (Union of Kalmar) کا حصہ بن گیا جس میں ڈنمارک، ناروے اور سویڈن پہلے سے شامل تھے۔


[ترمیم] 1500 سے 1800 تک کا فن لینڈ

ہیلسنکی 1550 میں‌تعمیر ہوا جو کہ فن لینڈ کا نیا دارلحکومت بنا۔ یہ شہر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کو یورپ کا سب سے کم عمر دارلحکومت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

میکائیل ایگریکولا(Mikael Agricola) نے ملک میں‌مذہبی اصلاحات شروع کیں اور بعد ازاں 1557یہ بشپ آف تُرکُو بنا۔اس کےمرنے کے وقت تک فن لینڈ مکمل طور سے لوتھیرین فرقے کا پیرو کار بن چکا تھا۔میکائیل نے اپنی تعلیم جرمنی سے حاصل کی جہاں وہ لوتھیرین فرقے کے بانی سے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتا رہا۔

1581 میں‌فن لینڈ کو گرینڈ ڈچی (Grand Duchy) بنایا گیا۔

97-1596میں‌فننش کسانوں نے علمٍ بغاوت بلند کیا۔ اس جنگ کو لٹھوں‌کی جنگ(Club War) کا نام دی گیا کیونکہ کسانوں کے پاس ہتھیار نام کی صرف لٹھیں تھیں۔ اگرچہ طبقہ اشرافیہ (سوئیڈش) نے اس کو سختی سے کُچل دیا مگر اس سے فننش کسانوں کو کوئی فائدہ نہ ہوا اور فن لینڈ سویڈن کا “اٹوٹ انگ“ بن گیا۔

17ویں صدی کے اختتام اور 18ویں صدی کے شروع کے سال فننش لوگوں کے لئے بہت کٹھن اور سخت گزرے۔ 97-1696 میں‌بہت سخت قحط پڑا۔ خوراک کی کمی اور بیماریوں سے فننز کی ایک تہائی تعداد بچ سکی۔ یعنی 100 میں سے 33 انسان باقی بچے۔

21-1709 تک گریٹ نارتھرن وار(Great Northern War) ہوئی۔ 1713 میں ‌روسیوں نے فن لینڈ پر حملہ کیا اور اسے روند ڈالا۔سوئیڈش اور فننش لوگوں‌کی مشترکہ فوج نے سٹورکیورو(Isokyrö) نامی شہر میں روسیوں‌سے آخری مقابلہ کیا جس میں انہیں شکست ہوئی۔ روسیوں‌نے 1713 سے 1721 تک قبضہ رکھا۔ اس قبضے کے دوران ان لوگوں پر بہت ٹیکس لگائے گئے۔ سارے امیر فننش لوگ سویڈن منتقل ہو گئے لیکن بیچارے کسان کہیں‌کے نہ رہے۔ چارلس ہفتم نے حکم دیا کہ فننش لوگ روسی جنگ کے خلاف گوریلا جنگ شروع کریں، جس کو ہم انتقام لینے کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ 1721 میں‌امن معاہدے کے تحت چارلس ہفتم نے کو ہتھیار ڈالنے پڑے اور فن لینڈ کا مشرقی حصہ جو کہ کاریا(Karja) کہلاتا ہے، روس کے حوالے کرنا پڑا۔‌‌اس علاقے کے لوگ فن لینڈ میں کاریا لائنن(Karjalainen) کہلاتے ہیں، یعنی کاریا کے علاقے کے رہنے والے۔ (میری استانی صاحبہ کے آباؤ اجداد کاریا میں رہنے والے تھے۔) اسی دوران 1710 کا طاعون ہیلسنکی تک پہنچ گیا اور اس نے شہر کو ویران کر دیا۔

1741 میں پھر سے سویڈن-فن لینڈ کی روس سے جنگ چھٍڑ گئی۔ اس بار بھی شکست سوئیڈش-فننش فوج کا مقدر بنی۔اس بار مقامٍ شکست وٍلمانسٹرانڈ (Villmanstrand) بنا۔اس بار روس نے مکمل طور پر فن لینڈ پر قبضہ کر لیا لیکن البو(Albo) معاہدے کے تحت 1743 میں‌جنگ بندی ہوئی اور سٹیٹس کو یعنی جو جس حال میں ہے ہر چیز کو ویسے ہی چھوڑ دیا گیا جیسے وہ جنگ سے پہلے تھی، روس نے صرف فن لینڈ کے کچھ حصے پر قبضہ جمائے رکھا۔ اس کے بعد 1788 میں میگنوس سپرینگپورٹن (Magnus Sprengporten) نے علیحدگی پسندوں کی تحریک چلائی مگر اس کے پیروکاروں کی تعداد محدود تھی اور یہ 1790 میں ختم ہو گئی۔


[ترمیم] انیسیوں صدی کا فن لینڈ

فن لینڈ 1809 میں‌سویڈن کے تسلط سے نجات پا گیا۔ مگر اس بار بھی وہ آزاد نہیں بلکہ روس کی غلامی میں‌چلا گیا۔ 21 فروری 1808 میں روسیوں نے حملہ کیا۔ جنگ میں‌کبھی سویڈن کا پلہ بھاری ہوتا کبھی روس کا۔ آخر کار اوراواینن(Oravainen) نامی مقام پر روسیوں کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی اور سوئیڈش فوج فن لینڈ سے باہر نکل گئی۔ اس کے بعد فن لینڈ نے روسی زار سے امن کا معاہدہ کیا۔ اٹھارویں صدی کے دوران سویڈن کی لگاتار کمزوری اور روس کی بڑھتی طاقت کی وجہ سے فن لینڈ کی پارلیمنٹ ڈائیٹ (Diet) نے زار ایلگزینڈر کو اپنا حکمران تسلیم کر لیا۔ زار نے یہ تسلیم کیا کہ فن لینڈ کو روس کا حصہ نہیں بلکہ خودمختار ریاست کے برابر درجہ دیا جائے گا اور فن لینڈ کے اپنے قوانین ویسے چلتے رہیں گے۔1812 میں فن لینڈ زار کے حکم کے تحت فن لینڈ کا دارالحکومت تُرکُو سے ہیلسنکی میں منتقل کر دیا گیا۔

انیسویں صدی کے اوائل میں صائمہ (Saimaa) نامی نہر بننے کی وجہ سے فن لینڈ کو مغربی یورپ تک اپنے لکڑی پہنچانا آسان ہو گیا۔ انیسیوں صدی کے آخر تک فن لینڈ‌ میں‌قومیت پرستی یعنی نیشنل ازم کافی پروان چڑھ گیا۔ اسی دوران انہوں نے اپنے ادب کی طرف توجہ دی۔ 1835 میں ایلیاس رون روت (Elias Lönnrot) نامی بندے نے فننش لوک نظموں کو اکٹھا کر کے کتابی شکل میں‌چھاپا۔ اس کے لئے اسے 15 سال تک فن لینڈ کے مختلف حصوں میں سفر کرنا پڑا۔ پیشے کے لحاظ سے وہ خود ڈاکٹر تھا۔ اس کے بعد زبان اور کلچر کی ترقی کی طرف توجہ دی گئی۔ 1858 میں‌پہلا فننش زبان کی بول چال کی گرائمر سکھانے کا سکول قائم ہوا۔1889 تک آدھے سکولوں‌کی زبان فننش بن چکی تھی۔ اس سے پہلے یہ سارا کام سوئیڈش سے سرانجام دیا جاتا تھا۔

19ویں صدی کے اختتام تک زار نکولس 2 نے نیشنلزم کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے جن میں‌یہ بھی شامل تھا کہ زار ان فننش قوانین کو جب چاہے بدل سکتا ہے جو روسی مفاد کے خلاف ہوں، اور اس کام کے لئے اسے فننش پارلیمنٹ کی اجازت بھی درکار نہیں ہوگی۔


[ترمیم] 20 صدی کا فن لینڈ

بیسویں صدی میں وقت کا دھارا اپنا رخ بدل گیا۔ 1902 میں فننش کو سوئیڈش کے ساتھ ساتھ سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا اور اسی دوران روسی بادشاہ زار نے اپنا سابقہ اعلامیہ واپس لے لیا۔1907 میں نئی اسمبلی کا انتخاب ہوا تو پرانی اسمبلی ختم کر دی گئی۔ اس بار تمام مردوں کو ووٹ کا حق دیا گیا تھا۔ اس بار خواتین کو بھی ووٹ کا حق دیا گیا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد فن لینڈ دنیا کا تیسرا اور یورپ کا پہلا ملک تھا جہاں‌خواتین کو ووٹ کا حق دیا گیا۔ اسی طرح 1907 کے انتخابات میں‌ دنیا میں پہلی بار خواتین نے انتخابات جیت کر پارلیمنٹ کی نشستیں حاصل کرلیں۔

1910 میں زار نے سختی سے فننش قانون سازی کے اختیارات کو محدود کر دیا۔ اس نے یہ واضح کیا کہ فن لینڈ کو ایسے کسی بھی قانون بنانے کا کوئ حق نہیں ہے جس کے اثرات اس ملک سے باہر پڑیں۔ لیکن زار کا وقت ختم ہو چکا تھا۔مارچ 1917 میں اس کا تختہ الٹ دیا گیا۔ جولائی 1917 میں فننش پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ تمام اختیارات ماسوائے خارجہ پالیسی کے، فن لینڈ کے پاس ہیں۔ 6 دسمبر 1917 کو پارلیمنٹ نے فن لینڈ کو آزاد مملکت قرار دیا۔ اسی دوران اکتوبر 1917 میں کنزرویٹو حکومت چنی گئی۔ اسی دوران بائیں بازو کے انتہا پسندوں نے فیصلہ کیا کہ وہ طاقت کے زور پر اپنی حکومت بنائیں۔ سُرخوں(Red Finns) نے ہیلسنکی اور دیگر کئی شہروں پر قبضہ کر لیا۔ تاہم جنرل مینر ہیم نے سفیدوں (White Finns) کی قیادت سنبھالی۔ اس دوران اپریل 1918 میں تمپرے شہر پر بھی قبضہ ہو گیا تھا۔ دریں اثناء جرمنی نے فن لینڈ پر حملہ کر دیا اور ہیلسنکی پر قبضہ کر لیا۔ مئی کے دوران بغاوت پر قابو پا لیا گیا۔ 8000 باغیوں کو موت کی سزا دی گئی اور باقی 12000 قید و بند میں ہلاک ہو گئے۔ اکتوبر 1918 میں جرمن شہزادہ چارلس فریڈرک آف ہیسی کو فن لینڈ کا بادشاہ بنا دیا گیا۔ لیکن اس کا دورٍ حکومت بہت مختصر ثابت ہوا۔ جرمنی نے 11 نومبر 1918 کو عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کرتے ہوئے جنرل مینر ہیم کو عارضی طور پر حکومت سونپ دی۔ 1919 میں فن لینڈ نے نیا آئین منظور کیا۔جولائی 1919 میں فن لینڈ کےپہلے صدر ک۔ج۔سٹاہل برگ(J. K. Ståhlberg) نے جنرل مینر ہیم کی جگہ سنبھالی۔فن لینڈ اب عوامی جمہوریہ بن گیا۔

آزادی کے بعد فن لینڈ کی زراعت میں اصلاحات کی گئیں۔1929-1918 کے دوران بہت سے مزارعوں کو مالکانہ حقوق دئے گئے۔

1929 میں کمیونسٹوں‌نے لاپُوا(Lapua) نامی شہر میں مظاہرہ کیا۔ ردٍ عمل کے طور پر دائیں بازو کے کمیونسٹ مخالفوں نے تحریک شروع کی جسے بعد ازاں لوپُوا تحریک کا نام ملا۔1932 میں‌لوپُوا تحریک نے مانٹسالا(Mäntsälä) پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ صدر سٹاہل برگ نے اس پر قابو پالیا لیکن اس نے باغیوں سے نرمی سے سلوک کیا۔

دوسری جنگٍ عظیم میں فن لینڈ نے حصہ لیا۔ 1939 میں سٹالن کو اپنے شمالی محاذ پر حملے کا اندیشہ ہوا۔ اسے بچانے کے لئے اس نے فن لینڈ سے علاقے مانگے اور بدلے میں‌دوسرے علاقے دینے کی پیش کش کی جسے فن لینڈ نے ٹھکرا دیا۔ اس پر سٹالن نے طاقت استعمال کرنے کا سوچا۔

جنگٍ سرما یا ونٹر وار (Winter War) یا فننش میں اسے تالوی سوتا(Talvisota) کی ابتدا 30 نومبر 1939 میں‌ہوئی۔ اس میں فن لینڈ کا بھاری جانی نقصان ہوا لیکن وہ نہایت بے جگری سے لڑے۔روسیوں نے شمال میں‌جھیل لاگوڈا (Lake Lagoda) پر حملہ کیا لیکن انہوں نے تول وا یاری (Tolvajari)اور سوومُوسالمی (Suomussalmi) کے مقامات پر شکست کھائی۔اسی دوران کاریلیان ایستھمس (Karelian Isthmus) کو مینر ہیم نے دفاعی لائن بنا کر محفوظ کئے رکھا، یہ لائن قلعوں، کنکریٹ کے مورچوں اور خندقوں‌پر مشتمل تھی۔ روسیوں‌نے اسے عبور کرنے کی بار بار کوشش کی لیکن فننز نے انہیں کامیابی سے روکے رکھا۔ لیکن 14 فروری 1940 کو روسیوں نے مینر ہیم لائن عبور کر لی اور فننز کو امن معاہدے پر مجبور ہونا پڑا۔ جنگ کا اختتام ماسکو معاہدے کی صورت میں‌ہوا۔ بعد ازاں فن لینڈ کو جنوب مشرقی علاقے بشمول وییپوری (Viipuri) جو کہ اب وؤ برگ (Vyborg) کہلاتا ہے اور جھیل لاگوڈا کے شمالی علاقے بھی دینے پڑے۔ اس جنگ میں 22000 فننز مارے گئے۔

جون 1941 میں فن لینڈ نے جرمنی سے معاہدہ کر کے روس پر حملہ کر دیا۔ فننز نے اسے جاری جنگ، کانٹینیوایشن وار(Continuation War) یا فننش میں‌یاتکُو سوتا (Jatkosota) کا نام دیا۔ فننز نے تیزی سے اپنے علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ تاہم دسمبر 1941 میں‌انگلینڈ نے فن لینڈ سے جنگ کا اعلان کر دیا۔ جرمنوں کو جب سٹالن گراڈ کے مقام پر 1943 میں‌شکست کا سامنا ہوا تو فن لینڈ نے محسوس کر لیا کہ اب اسے جنگ سے پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔ مذاکرات مارچ 1944 میں‌شروع ہوئے لیکن فننز نے روسی مطالبات قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن شکست نوشتہء دیوار کی مانند تھی، اس لئے فننز نے 5 ستمبر 1944 کو روس سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا۔

معاہدے کے بعد فننز کو کافی بڑا علاقہ روس کے حوالے کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ جنگ کا تاوان بھی انہیں‌روس کو دینا پڑا۔اس جاری جنگ کےدوران 85000 فننز لقمہ اجل بنے۔

1947 کو فن لینڈ نے روس سے آخری امن معاہدہ کیا۔


[ترمیم] موجودہ فن لینڈ

1991 میں روس کے زوال کے بعد 1947 کا معاہدہ بے اثر ہو گیا اور اسے 1992 کے نئے معاہدے سے بدل دیا گیا۔ اس معاہدے میں دونوں ملکوں‌نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انہیں اپنے تنازعات دوستانہ طریقے سے حل کرنے چاہیں۔

روس کے لئے ہوئے علاقوں سے ساڑھے چار لاکھ پناہ گزینوں‌ کی صورت میں فن لینڈ کی معیشیت پر اضافی بوجھ پڑا۔تاہم فن لینڈ نے آہستگی کے ساتھ اس مسئلے کو سنبھال لیا۔1970 کی دہائی میں فن لینڈ کی معیشیت نے اڑان بھرنی شروع کی۔ 1980 کی دہائی میں فن لینڈ کی معیشیت نے بہت تیزی سے ترقی کی لیکن جلد ہی 1990 کی دہائی کے بحران سے یہ ترقی رک گئی۔اس دوران بہت بڑی تعداد میں‌بے روزگاری پھیل گئی۔ لیکن صدی کے اختتام تک فن لینڈ نے اپنے آپ کو سنبھالا اور اب یہ ایک خوش حال ملک ہے۔

دوسری جنگٍ عظیم سے پہلے فن لینڈ کا اہم پیشہ زراعت کا تھا۔ 1945 کے بعد میٹل ورک، انجینئرنگ اور الیکٹرانکس کی صنعتوں نے کافی ترقی کی۔ ابھی بھی فن لینڈ اپنے دوسرے ہمسائیہ سکینڈے نیوین ممالک کی نسبت کم صنعتی ملک ہے۔ فن لینڈ‌کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ٹمبر یعنی لکڑی ہے۔

1995 میں‌فن لینڈ نے یوروپی یونین میں شمولیت اختیار کی۔ 2002 میں فننش مارک کا استعمال ترک کر کے یورو کو استعمال کرنا شروع کیا۔ اسی دوران 2000 میں تاریا ہالونین(Tarja Halonen) کو چھ سال کی مدت کے لئے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا۔اسی سال ہیلسنکی کی 450 ویں سالگرہ منائی گئی۔ 2006 میں‌ ہونے والے دوسرے صدارتی انتخابات میں بھی انہوں‌نے کامیابی حاصل کی اور دوسرے اور آخری دورٍ صدارت کے لئے عہدہ سنبھالا۔

آج فن لینڈ کی آبادی 5۔2 ملین ہے۔

[ترمیم] بیرونی روابط

Static Wikipedia 2008 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu -

Static Wikipedia 2007 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - en - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu -

Static Wikipedia 2006 (no images)

aa - ab - af - ak - als - am - an - ang - ar - arc - as - ast - av - ay - az - ba - bar - bat_smg - bcl - be - be_x_old - bg - bh - bi - bm - bn - bo - bpy - br - bs - bug - bxr - ca - cbk_zam - cdo - ce - ceb - ch - cho - chr - chy - co - cr - crh - cs - csb - cu - cv - cy - da - de - diq - dsb - dv - dz - ee - el - eml - eo - es - et - eu - ext - fa - ff - fi - fiu_vro - fj - fo - fr - frp - fur - fy - ga - gan - gd - gl - glk - gn - got - gu - gv - ha - hak - haw - he - hi - hif - ho - hr - hsb - ht - hu - hy - hz - ia - id - ie - ig - ii - ik - ilo - io - is - it - iu - ja - jbo - jv - ka - kaa - kab - kg - ki - kj - kk - kl - km - kn - ko - kr - ks - ksh - ku - kv - kw - ky - la - lad - lb - lbe - lg - li - lij - lmo - ln - lo - lt - lv - map_bms - mdf - mg - mh - mi - mk - ml - mn - mo - mr - mt - mus - my - myv - mzn - na - nah - nap - nds - nds_nl - ne - new - ng - nl - nn - no - nov - nrm - nv - ny - oc - om - or - os - pa - pag - pam - pap - pdc - pi - pih - pl - pms - ps - pt - qu - quality - rm - rmy - rn - ro - roa_rup - roa_tara - ru - rw - sa - sah - sc - scn - sco - sd - se - sg - sh - si - simple - sk - sl - sm - sn - so - sr - srn - ss - st - stq - su - sv - sw - szl - ta - te - tet - tg - th - ti - tk - tl - tlh - tn - to - tpi - tr - ts - tt - tum - tw - ty - udm - ug - uk - ur - uz - ve - vec - vi - vls - vo - wa - war - wo - wuu - xal - xh - yi - yo - za - zea - zh - zh_classical - zh_min_nan - zh_yue - zu