فوضیت
وکیپیڈیا سے
فوضیت یا نِراج (Anarchism) ایک سیاسی نظریہ ہے جس کا منشا معاشرہ میں مملکت کے وجود سے انکار ہے۔ بسا اوقات (صحافتی اور لغوی معنوں میں) انارکزم سے افراتفری یا سورش زدگی مراد لی جاتی ہے، جو درست نہیں۔ اس کی رو سے مملکت بذات خود ایک حقیقی آذاد اور فلاحی معاشرہ کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ اور اسکے ادارے، مثلاً فوج، منتخب حکومتیں، پارلیمنٹ وغیرہ استبدادی سامراج کا کردار ادا کرتی ہے۔
فلسفیانہ بحثوں یہ تصور نیا نہیں، مگر اسے صنعتی انقلاب کے بعد ہاجکنس، پروداں، تھور، ٹالسٹائی، کرپوٹکن، جون ایلیا اور باکونن نے نئی جہت دی۔ فی زمانہ امریکی مفکر نوم چومسکی اور لاطینی امریکہ کی کئی تحریکیں نراج پسند یا انارکسٹ ہیں۔