فیصل ٹاؤن
وکیپیڈیا سے
فیصل ٹائون پاکستان کے شھر لاہور کا علاقہ ہے۔ یہ علاقہ لاہور کے بیرونی حصے میں واقع ہے۔ اس میں چار بلاک، دو بازار اور ایک یونیورسٹی موجود ہے۔
[ترمیم] محل وقوع
فیصل ٹائون کے شمال میں ماڈل ٹاؤن، مشرق میں ٹاؤن شپ، جنوب میں جوہر ٹاؤن اور مغرب میں پنجاب یونیورسٹی، اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال واقع ہیں۔ ہسپتال کے دوسری جانب لاہور کی مرکزی نہر رواں ہے جس کے کنارے چلتی سڑک موٹر وے تک لے جاتی ہے۔
[ترمیم] انتظامی ترتیب
فیصل ٹائون کو انتظامی طور پر چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے نام انگریزی حروف تہجی پر رکھے گئے ہیں۔ لھزا یہ حصے بلاک اے، بی، سی اور ڈی کہلاتے ہیں۔