مائی لائف
وکیپیڈیا سے
امریکی صدر بل کلنٹن کی خود نوشت سوانح عمری۔ 21 جون 2004 کو منظر عام پر اس کتاب کو لایا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے ’مائی لائف‘ خریدنے کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی کیونکہ لوگوں کی بیشتر تعداد وائٹ ہاؤس میں ملازمت کرنے والی مانیکا لوئنسکی اور بل کلنٹن کے معاشقے کی تفصیلات جاننا چاہتے تھے۔
اس کتاب کے بارے میں صدر بل کلنٹن کا کہنا تھا۔ کہ ان سے پہلے کسی بھی سربراہ نے اپنی زندگی کے بارے میں اس قدر تفصیلات لوگوں کے سامنے کبھی پیش کی ہیں ۔
کتاب میں ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں دو باتوں کا بہت دکھ ہے۔ ایک یہ کہ اسرائیل اور فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث مشرق وسطیٰ میں استحکام پیدا نہ ہو سکا اور دوسرا یہ کہ اسامہ بن لادن گرفتار نہ ہو سکے۔
اس کتاب کے بارے میں روزنامہ نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ یہ کتاب ’بے مزا ہے جس میں اپنا ہی راگ الاپا گیا ہے اور اس میں پڑھنے والے کے لیے کوئی کشش بھی نہیں ہے۔