نظم منتقلی دستور
وکیپیڈیا سے
نظم منتقلی دستور یعنی سادہ الفاظ میں وہ نظم و ضبط کہ جو مواد کی منتقلی کے ضوابط میں کام آتا ہے۔ اسکو انگریزی میں Transmission Control Protocol کہا جاتا ہے اور اسکا اوائل کلمات TCP اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ دستور ، دستور شبکی حزمہ میں مغز کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کو استعمال کرتے ہوۓ ایک شراکہ پر موجود میزبان (آلات و شمارندے آپس میں ایک دوسرے سے رابطے اور رزموں (packets) کے زریعے مواد کا انتقال یا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ دستور ارسال کنندہ سے موصول کنندہ تک انٹرنیٹ یا کمپیوٹری مواد کی قابل اطمینان منتقلی کی ضمانت مہیا کرتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ دستور بہ یک وقت ایک ہی میزبان شمارندہ پر جاری متعدد کارگذاریوں (مثلا، رابط اور برقی خط) کی بھی تمیز کرتا ہے۔
TCP ؛ جال محیط عالم، برقی خط اور secure shell سمیت شبکہ پر عمل پیرا مختلف اہم کارگذاریوں (applications) کو شناخت کرسکتا ہے۔
دستور شبکی حزمہ میں TCP کی حیثیت وسطی ہوتی ہے اسطرح کے اس سے نچلی جانب دستور شبکہ اور بالائی جانب وہ کارگذاری (application) ہوتی ہے جسکا نفاذ کیا جارہا ہو۔