پٹھو گرم
وکیپیڈیا سے
پٹھو گرم پنجاب میں بچوں کا ایک کھیل ہے۔ اس میں چھوٹی گول 4 یا 6 ٹھیکریوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھا جاتا ہے۔ ایک بچہ ایک خاص فاصلے سے ان ٹھیکریوں کو ست ربٹی گیند مارتا ہے۔ اگر گیند کو دوسری سمت میں مخالف بچہ دبوچ لے تو پہلے بچے کی باری چلی جاتی ہے اگر ٹھیکریاں گیند سے ٹکرانے کے بعد گر جائیں اور گیند دور چلی جاۓ اور گیند کو ٹھیکریوں کے ساتھہ مارنے والا بچہ ٹھیکریوں کو درست کر دے تو اس بچے کو ایک اور باری مل جاۓ گی۔ اگر ٹھیکریوں کو درست کرنے سے پہلے پہلے مخالف کھلاڑی گیند اس بچے کو مار دیں تو اس بچے کی باری ختم ہو جاۓ گی۔