چاہ نخشب
وکیپیڈیا سے
وہ روایتی کنواں جس میں سے حکیم عطا بن مقنع نے سیمابی اجزا کی ترکیب سے ایک چاند نکالا تھا۔ نخشب ترکستان کے ایک شہر کا نام ہے جس کی نسبت سے ماہ مقنع کو ماہ نخشب کہتے ہیں۔ مشہور ہے کہ حکیم مذکور نے شہر کے باہر ایک کنواں بنوایا جس میں سے اندھیری راتوں میں ایک چاند نکل کرہوا میں معلق ہوجاتا تھا اور چار چار کوس تک اس کی روشنی ہر چیز کو منور کر دیتی تھی۔